(۵۹۴۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی نَصْرٍ الدَّارَبُرْدِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُوَجِّہِ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ عِیسَی أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِیدِ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: کَانَ إِذَا کَانَ بِمَکَّۃَ وَصَلَّی الْجُمُعَۃَ تَقَدَّمَ فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ ثُمَّ تَقَدَّمَ فَصَلَّی أَرْبَعًا ، وَإِذَا کَانَ بِالْمَدِینَۃِ صَلَّی الْجُمُعَۃَ ثُمَّ رَجَعَ إِلَی بَیْتِہِ فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ وَلَمْ یُصَلِّ فِی الْمَسْجِدِ فَقِیلَ لَہُ فَقَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَفْعَلُ ذَلِکَ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أبو داؤد ۱۱۳۰]
(٥٩٤٦) عطاء ابن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ جب وہ مکہ میں تھے تو انھوں نے نماز جمعہ ادا کی اور آگے بڑھ کر دو رکعات پڑھیں، پھر آگے بڑھ کر چار رکعات ادا فرمائیں اور جب مدینہ میں تھے تو نماز جمعہ ادا کی۔ پھر گھر واپس آئے اور دو رکعات ادا کیں مسجد میں نماز نہیں پڑھی ، ان سے پوچھا گیا تو فرمانے لگے : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایسے ہی کیا کرتے تھے۔