hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 5973

.

سنن البيهقي

5973
Sunan Al Bayhaqi
(۵۹۷۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ السُّوسِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیدِ بْنِ مَزْیَدٍ أَخْبَرَنِی أَبِی قَالَ سَمِعْتُ الأَوْزَاعِیَّ یَقُولُ حَدَّثَنِی مُوسَی بْنُ یَسَارٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ: أَنَّ امْرَأَۃً مَرَّتْ بِہِ تَعْصِفُ رِیحُہَا فَقَالَ: یَا أَمَۃَ الْجَبَّارِ الْمَسْجِدُ تُرِیدِینَ؟ قَالَتْ: نَعَمْ۔قَالَ: وَلَہُ تَطَیَّبْتِ؟ قَالَتْ:نَعَمْ قَالَ فَارْجِعِی فَاغْتَسِلِی فَإِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ: ((مَا مِنِ امْرَأَۃٍ تَخْرُجُ إِلَی الْمَسْجِدِ تَعْصِفُ رِیحُہَا فَیَقْبَلُ اللَّہُ مِنْہَا صَلاَتَہَا حَتَّی تَرْجِعَ إِلَی بَیْتِہَا فَتَغْتَسِلَ))۔ [حسن لغیرہٖ۔ ابو داؤد ۴۱۷۴]
(٥٩٧٣) موسیٰ بن یسار ابوہریرہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک عورت ان کے پاس سے گزری، اس سے خوشبو آرہی تھی۔ فرمانے لگے : اے جبار کی لونڈی ! تو مسجد کا ارادہ رکھتی ہے ؟ عرض کیا : ہاں ۔ فرمایا : اس لیے تو نے خوشبو لگائی ہے ؟ کہنے لگی : ہاں۔ فرمایا : واپس جاؤ اور غسل کرو۔ کیونکہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ جو عورت مسجد کی طرف جاتی ہے اور اس سے خوشبو آرہی ہو تو جب تک وہ واپس جا کر غسل نہ کرے گی ، اللہ اس کی نماز قبول نہ فرمائیں گے۔