(۵۹۷۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِیدِ الْفَحَّامُ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ أَنَّ نَبِیَّ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((لاَ أَرْکَبُ الأُرْجُوَانَ ، وَلا أَلْبَسُ الْمُعَصْفَرَ ، وَلاَ أَلْبَسُ الْقَمِیصَ الْمُکَفَّفَ بِالْحَرِیرِ))۔قَالَ وَأَوْمَأَ الْحَسَنُ إِلَی جَیْبِ قَمِیصِہِ قَالَ وَقَالَ: ((أَلاَ وَطِیبُ الرِّجَالِ رِیحٌ لاَ لَوْنَ لَہُ ، أَلاَ وَطِیبُ النِّسَائِ لَوْنٌ لاَ رِیحَ لَہُ))۔
قَالَ سَعِیدٌ: إِنَّمَا حَمَلْنَا قَوْلَہُ فِی طِیبِ النِّسَائِ عَلَی أَنَّہَا إِذَا خَرَجَتْ ، وَأَمَّا عِنْدَ زَوْجِہَا فَإِنَّہَا تَطَیَّبُ بِمَا شَائَتْ۔ [حسن لغیرہٖ۔ ابو داؤد ۴۰۴۸]
(٥٩٧٤) (الف) عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نہ ریشمی سرخ زین پر سوار ہوتا ہوں اور نہ زرد رنگ کے کپڑے پہنتا ہوں اور نہ ایسی قمیص جس کو ریشمی بٹن لگے ہوئے ہوں اور حصین نے قمیص کے گریبان کی طرف اشارہ کیا۔ پھر فرمایا : خبردار ! مردوں کی خوشبو وہ ہے جس کی رنگت نہ ہو اور عورتوں کی خوشبو وہ ہے جس کا صرف رنگ ہو۔
(ب) سعید فرماتے ہیں : جب عورت باہر نکلے تو یہ خوشبو ہے، لیکن خاوند کے پاس جو خوشبو چاہے لگالے۔