(۶۰۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا: یَحْیَی بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی فِی آخَرِینَ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ
(ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: کَامِلُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُسْتَمْلِی أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بِشْرٍ الْمِہْرَجَانِیُّ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْبَیْہَقِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ یَزِیدَ بْنِ رُومَانَ عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ عَمَّنْ صَلَّی مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- یَوْمَ ذَاتِ الرِّقَاعِ صَلاَۃَ الْخَوْفِ: أَنَّ طَائِفَۃً صَفَّتْ مَعَہُ وَطَائِفَۃٌ وُجَاہَ الْعَدُوِّ فَصَلَّی بِالَّتِی مَعَہُ رَکْعَۃً ثُمَّ ثَبَتَ قَائِمًا ، وَأَتَمُّوا لأَنْفُسِہِمْ ثُمَّ انْصَرَفُوا فَصَفُّوا وُجَاہَ الْعَدُوِّ ، وَجَائَ تِ الطَّائِفَۃُ الأُخْرَی فَصَلَّی بِہِمُ الرَّکْعَۃَ الَّتِی بَقِیَتْ ثُمَّ ثَبَتَ جَالِسًا وَأَتَمُّوا لأَنْفُسِہِمْ ثُمَّ سَلَّمَ بِہِمْ۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ عَنْ مَالِکٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [صحیح۔ بخاری۳۹۰۰]
(٦٠٠٩) صالح بن خوات ان سے نقل فرماتے ہیں ، جنہوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ذات الرقاع میں نمازِ خوف پڑھی تھی کہ ایک گروہ نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ صف بنائی اور ایک گروہ دشمن کے سامنے کھڑا رہا۔ وہ گروہ جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا انھوں نے ایک رکعت پڑھی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے رہے اور انھوں نے بذات خود اپنی نماز مکمل کی، پھر چلے گئے اور دشمن کے سامنے صف بنالی۔ پھر دوسرا گروہ آیا تو انھوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک رکعت پڑھی جو باقی تھی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیٹھے رہے اور انھوں نے اپنی نماز مکمل کی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے ساتھ سلام پھیرا۔