hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6010

.

سنن البيهقي

6010
Sunan Al Bayhaqi
(۶۰۱۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَمَّامِیِّ الْمُقْرِئُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ الأُوَیْسِیُّ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ عَنْ أَخِیہِ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ: صَلَّی النَّبِیُّ -ﷺ- صَلاَۃَ الْخَوْفِ فَصَفَّ طَائِفَۃً مَعَہُ وَطَائِفَۃٌ تِلْقَائَ الْعَدُوِّ فَصَلَّی النَّبِیُّ -ﷺ- بِالَّذِینَ مَعَہُ رَکْعَۃً ، ثُمَّ قَامَ وَقَامُوا فَأَتَمُّوا لأَنْفُسِہِمْ ، ثُمَّ ذَہَبُوا مَکَانَ أَصْحَابِہِمْ وَجَائَ الآخَرُونَ فَصَلَّی بِہِمُ النَّبِیُّ -ﷺ- الرَّکْعَۃَ الَّتِی بَقِیَتْ ، ثُمَّ أَتَمُّوا لأَنْفُسِہِمْ قَالَ عُبَیْدُ اللَّہِ قَالَ الْقَاسِمُ مَا سَمِعْتُ شَیْئًا فِی صَلاَۃِ الْخَوْفِ أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ ہَذَا۔ [صحیح۔ انظر ما قبلہ]
(٦٠١٠) صالح بن خوات اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز خوف پڑھائی۔ ایک گروہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا اور دوسرا دشمن کے سامنے تھا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو ایک رکعت پڑھائیجو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوگئے اور انھوں نے کھڑے ہو کر اپنی نماز پوری کی۔ پھر وہ اپنے ساتھیوں کی جگہ چلے گئے اور دوسرا گروہ آیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو ایک رکعت پڑھائی جو باقی تھی۔ پھر انھوں نے اپنی نماز پوری کی۔ عبید اللہ فرماتے ہیں کہ قاسم فرماتے ہیں کہ میں نے نماز خوف کے بارے میں اس سے زیادہ محبوب بات نہیں سنی۔