(۶۰۱۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ أَبِی حَثْمَۃَ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- صَلَّی بِأَصْحَابِہِ فِی خَوْفٍ فَجَعَلَہُمْ خَلْفَہُ صَفَّیْنِ فَصَلَّی بِالَّذِینَ یَلُونَہُ رَکْعَۃً ، ثُمَّ قَامَ فَلَمْ یَزَلْ قَائِمًا حَتَّی صَلَّی الَّذِینَ خَلْفَہُمْ رَکْعَۃً ، ثُمَّ تَقَدَّمُوا وَتَأَخَّرَ الَّذِینَ کَانُوا قَدْ أَمَّہُمْ فَصَلَّی بِہِمُ النَّبِیُّ -ﷺ- رَکْعَۃً ، ثُمَّ قَعَدَ حَتَّی صَلَّی الَّذِینَ تَخَلَّفُوا رَکْعَۃً ثُمَّ سَلَّمَ بِہِمِ۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ مُعَاذٍ۔ [صحیح۔ ابو داؤد ۱۲۳۹]
(٦٠١١) سہل بن ابی حثمہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے صحابہ کو نماز خوف پڑھائی اور اپنے پیچھے دو صفیں بنوائیں۔ جو صف جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھی اس کو ایک رکعت نماز پڑھائی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہی رہے۔ یہاں تک کہ انھوں نے ایک رکعت نماز پڑھ لی۔ پھر پیچھے والے آگے آگئے اور پہلی صف پیچھے چلی گئی۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو ایک رکعت نماز پڑھائی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیٹھ گئے۔ یہاں تک کہ پیچھے والوں نے ایک رکعت نماز ادا کی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے ساتھ سلام پھیرا۔