(۶۰۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا أَبُو یَحْیَی الْحِمَّانِیُّ عَنْ أَبِی سَعْدٍ عَنْ مَکْحُولٍ عَنْ وَاثِلَۃَ بْنِ الأَسْقَعِ قَالَ: کَانَ أُنَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- یَرْبُطُونَ مَسَاوِیکَہُمْ بِذَوَائِبِ سُیُوفِہِمْ فَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلاَۃُ اسْتَاکُوا ثُمَّ صَلُّوا ، وَکَانَ أَحَدُہُمْ إِذَا حَضَرَتِ الصَّلاَۃُ مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- فَکَانَ یَأْخُذُ سَیْفَہُ أَوْ قَوْسَہُ فَیُصَلِّی مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ-۔
أَبُو سَعْدٍ الْبَقَّالُ غَیْرُ قَوِیٍّ۔ [ضعیف]
(٦٠١٨) واثلہ بن اسقع فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سے کچھ لوگ تھے، جو اپنی مسواکیں اپنی تلوار کے میان کے ساتھ باندھ لیتے تھے جب نماز کا وقت ہوتا تو وہ مسواک کرتے، پھر نماز پڑھتے اور ان میں سے کوئی بھی جب نماز کا وقت ہوجاتا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تو وہ اپنی تلوار یاکمان پکڑ لیتا اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز پڑھتا۔