hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6025

.

سنن البيهقي

6025
Sunan Al Bayhaqi
(۶۰۲۵) حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: کَامِلُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُسْتَمْلِی أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلٍ: بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْبَیْہَقِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا جَرِیرٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَہْلٍ الدَّبَّاسُ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ الصَّائِغُ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ أَبِی عَیَّاشٍ الزُّرَقِیِّ قَالَ: کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- بِعُسْفَانَ وَعَلَی الْمُشْرِکِینَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِیدِ فَصَلَّیْنَا الظُّہْرَ فَقَالَ الْمُشْرِکُونَ: لَقَدْ أَصَبْنَا غِرَّۃً لَقَدْ أَصَبْنَا غَفْلَۃً لَوْ کُنَّا حَمَلْنَا عَلَیْہِمْ وَہُمْ فِی الصَّلاَۃِ فَنَزَلَتْ آیَۃُ الْقَصْرِ بَیْنَ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ، فَلَمَّا حَضَرَتِ الْعَصْرُ قَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَۃِ، وَالْمُشْرِکُونَ أَمَامَہُ فَصَفَّ خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- صَفٌّ وَصَفَّ بَعْدَ ذَلِکَ الصَّفِّ صَفٌّ آخَرُ فَرَکَعَ رَسُولُ اللَّہِ-ﷺ- وَرَکَعُوا جَمِیعًا، ثُمَّ سَجَدَ وَسَجَدَ الصَّفُّ الَّذِینَ یَلِونَہُ وَقَامَ الآخَرُونَ یَحْرُسُونَہُمْ، فَلَمَّا صَلَّی ہَؤُلاَئِ السَّجْدَتَیْنِ وَقَامُوا سَجَدَ الآخَرُونَ الَّذِینَ کَانُوا خَلْفَہُمْ ، ثُمَّ تَأَخَّرَ الصَّفُّ الَّذِی یَلِیہِ إِلَی مُقَامِ الآخَرِینَ، وَتَقَدَّمَ الصَّفُّ الأَخِیرُ إِلَی مُقَامِ الصَّفِّ الأَوَّلِ، ثُمَّ رَکَعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَرَکَعُوا جَمِیعًا، ثُمَّ سَجَدَ وَالصَّفُّ الَّذِی یَلِیہِ وَقَامَ الآخَرُونَ یَحْرُسُونَہُمْ ، فَلَمَّا جَلَسَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَالصَّفُّ الَّذِی یَلِیہِ سَجَدَ الآخَرُونَ ، ثُمَّ جَلَسُوا جَمِیعًا فَسَلَّمَ عَلَیْہِمْ جَمِیعًا فَصَلاَّہَا بِعُسْفَانَ ، وَصَلاَّہَا یَوْمَ بَنِی سُلَیْمٍ۔ لَفْظُ حَدِیثِ سَعِیدِ بْنِ مَنْصُورٍ وَحَدِیثُ یَحْیَی بْنُ یَحْیَی بِمَعْنَاہُ وَفِیہِ مِنَ الزِّیَادَۃِ فَأَخَذَ النَّاسُ السِّلاَحَ وَصَفُّوا خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- صَفَّیْنِ مُسْتَقْبِلِی الْقِبْلَۃَ وَالْمُشْرِکُونَ مُسْتَقْبِلُوہُمْ فَکَبَّرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَکَبَّرُوا جَمِیعًا ، ثُمَّ رَکَعَ وَرَکَعُوا جَمِیعًا ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ وَرَفَعُوا جَمِیعًا ، ثُمَّ سَجَدَ وَسَجَدَ الصَّفُّ الَّذِی یَلِیہِ۔ وَالْبَاقِی بِمَعْنَاہُ وَہَذَا إِسْنَادٌ صَحِیحٌ۔ وَقَدْ رَوَاہُ قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ عَنْ جَرِیرٍ فَذَکَرَ فِیہِ سَمَاعَ مُجَاہِدٍ مِنْ أَبِی عَیَّاشٍ زَیْدِ بْنِ الصَّامِتِ الزُّرَقِیِّ۔ وَقَدْ رَوَاہُ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَنْصَارِیُّ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- [صحیح۔ تقدم ۶۰۱۷]
(٦٠٢٥) (الف) ابو عیاش زرقی فرماتے ہیں کہ ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ عفان نامی جگہ پر تھے اور مشرکین کے سپہ سالار خالد بن ولید تھے۔ ہم نے ظہر کی نماز پڑھی تو مشرکین کہنے لگے : ہم سے غفلت ہوگئی اگر ہم ان پر حملہ کردیتے جب وہ حالت نماز میں تھے تو ظہرو عصر کے درمیان قصر والی آیت نازل ہوگئی۔ جب عصر کا وقت ہوا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قبلہ کی طرف رخ کر کے کھڑے ہوئے اور مشرکین آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے دو صفیں بنیں۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکوع کیا تو ان سب نے رکوع کیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سجدہ کیا اور اس صف نے بھی سجدہ کیا، جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ملی ہوئی تھی اور دوسری صف کھڑی پہرہ دے رہی تھی۔ جب پہلی صف والوں نے دو سجدے کرلیے اور کھڑے ہوگئے تو دوسری صف والوں نے سجدہ کیا جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پیچھے تھے۔ پھر پہلی صف پیچھے ہٹی دوسری صف کی جگہ اور دوسری صف آگے بڑھی پہلی صف کی جگہ، پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکوع کیا تو ان سب نے بھی رکوع کیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سجدہ کیا اور ان لوگوں نے جو بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قریب تھے، یعنی پہلی صف اور دوسرے کھڑے پہرہ دیتے رہے۔ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور وہ صف جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ملی ہوتی تھی بیٹھ گئے تو دوسروں نے سجدہ کیا، پھر سب بیٹھ گئے۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سب کے ساتھ سلام پھیرا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مرتبہ عسفان اور دوسری مرتبہ بنو سلیم میں یہ نماز پڑھائی۔
(ب) یحییٰ بن یحییٰ کی حدیث میں کچھ الفاظ زائد ہیں کہ لوگوں نے اسلحہ پکڑا اور قبلہ کی طرف رخ کر کے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے صفیں بنائیں اور مشرکین بھی ان کے سامنے تھے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تکبیر کہی، ان سب نے بھی تکبیر کہی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکوع کیا تو سب نے رکوع کیا۔ پھر رکوع سے سر اٹھایا تو سب نے سر اٹھائے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سجدہ کیا اور اس صف نے بھی سجدہ کیا جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قریب تھی۔