hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6026

.

سنن البيهقي

6026
Sunan Al Bayhaqi
(۶۰۲۶) أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ الْعَنْبَرِیُّ أَخْبَرَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِیِّ التَّمِیمِیُّ أَخْبَرَنَا عَبْدَۃُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ: شَہِدْتُ صَلاَۃَ الْخَوْفِ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَصَفَفْنَا خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- صَفَّیْنِ ، وَکَانَ الْعَدُوُّ بَیْنَنَا وَبَیْنَ الْقِبْلَۃِ فَکَبَّرَ النَّبِیُّ -ﷺ- وَکَبَّرْنَا جَمِیعًا ، ثُمَّ رَکَعَ وَرَکَعْنَا جَمِیعًا ، ثُمَّ رَفَعَ وَرَفَعْنَا جَمِیعًا ، ثُمَّ انْحَدَرَ النَّبِیُّ -ﷺ- بِالسُّجُودِ وَالصَّفُّ الَّذِی یَلِیہِ وَقَامَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ فِی نَحْرِ الْعَدُوِّ ، فَلَمَّا قَضَی النَّبِیُّ -ﷺ- السُّجُودَ وَالصَّفُّ الَّذِی یَلِیہِ وَقَامُوا انْحَدَرَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ بِالسُّجُودِ ، فَلَمَّا قَضَوْا سُجُودَہُمْ وَقَامُوا تَقَدَّمَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ وَتَأَخَّرَ الصَّفُّ الْمُقَدَّمُ ، ثُمَّ رَکَعَ وَرَکَعْنَا جَمِیعًا ، ثُمَّ رَفَعَ وَرَفَعْنَا جَمِیعًا ، ثُمَّ انْحَدَرَ النَّبِیُّ -ﷺ- بِالسُّجُودِ وَالصَّفُّ الَّذِی یَلِیہِ الْمُقَدَّمُ الَّذِی کَانَ مُؤَخَّرًا فِی الرَّکْعَۃِ الأُولَی ، فَلَمَّا قَضَی السُّجُودَ وَالصَّفُّ الَّذِی یَلِیہِ انْحَدَرَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ بِالسُّجُودِ فَسَجَدُوا قَالَ جَابِرٌ: کَمَا یَصْنَعُ حَرَسُکُمْ ہَؤُلاَئِ بِأُمَرَائِہِمْ۔ [مسلم ۸۴۰]
(٦٠٢٦) جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ نمازِ خوف میں میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا اور ہم نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے دو صفیں بنائیں۔ دشمن ہمارے اور قبلہ کے درمیان تھا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تکبیر کہی تو ہم نے بھی تکبیر کہی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکوع کیا۔ ہم نے بھی رکوع کیا۔ پھر رکوع سے سر اٹھایا تو ہم نے بھی اٹھایا۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سجدہ میں چلے گئے اور وہ صف جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھی ‘ دوسری صف دشمن کے سامنے کھڑی رہی۔ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور پہلی صفنے سجدے پورے کرلیے اور کھڑے ہوگئے تو دوسری صف نے سجدہ کیا۔ جب انھوں نے اپنے سجدے پورے کرلیے اور کھڑے ہوئے تو پچھلی صف آگے بڑھی اور پہلی صف پیچھے آگئی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکوع کیا تو ہم نے بھی رکوع کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکوع سے سر اٹھایاتو ہم نے بھی اٹھایا۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سجدے میں چلے گئے اور پہلی صف بھی سجدہ میں چلی گئی۔ جو پہلی رکعت میں پیچھے تھی۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سجدہ پورا کیا اور پہلی صف نے بھی تو پھر دوسری صف سجدہ میں چلی گئی۔ انھوں نے سجدے پورے کیے۔
جابر (رض) فرماتے ہیں کہ جیسے تمہارے محافظ امیروں کے ساتھ کرتے ہیں۔