hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6028

.

سنن البيهقي

6028
Sunan Al Bayhaqi
(۶۰۲۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَوْمًا مِنْ جُہَیْنَۃَ فَقَاتَلُوا قِتَالاً شَدِیدًا فَلَمَّا صَلَّیْنَا الظُّہْرَ قَالَ الْمُشْرِکُونَ: لَوْ مِلْنَا عَلَیْہِمْ مَیْلَۃً لاَقْتَطَعْنَاہُمْ فَأَخْبَرَ جِبْرِیلُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- بِذَلِکَ فَذَکَرَ ذَلِکَ لَنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ وَقَالُوا: إِنَّہُ سَتَأْتِیہِمْ صَلاَۃٌ ہِیَ أَحَبُّ إِلَیْہِمْ مِنَ الأَوْلاَدِ یَعْنِی فَلَمَّا حَضَرَتِ الصَّلاَۃُ صَفَّنَا صَفَّیْنِ وَالْمُشْرِکُونَ بَیْنَنَا وَبَیْنَ الْقِبْلَۃِ قَالَ فَکَبَّرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَکَبَّرْنَا وَرَکَعَ وَرَکَعْنَا ، ثُمَّ سَجَدَ وَسَجَدَ مَعَہُ الصَّفُّ الأَوَّلُ ، فَلَمَّا قَامُوا سَجَدَ الصَّفُّ الثَّانِی ، ثُمَّ تَأَخَّرَ الصَّفُّ الأَوَّلُ وَتَقَدَّمَ الصَّفُّ الثَّانِی فَقَامُوا مَقَامَ الأَوَّلِ فَکَبَّرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَکَبَّرْنَا وَرَکَعَ وَرَکَعْنَا ، ثُمَّ سَجَدَ وَسَجَدَ مَعَہُ الصَّفُّ الأَوَّلُ وَقَامَ الثَّانِی ، فَلَمَّا سَجَدَ الصَّفُّ الثَّانِی ثُمَّ جَلَسُوا جَمِیعًا سَلَّمَ عَلَیْہِمْ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ أَبُو الزُّبَیْرِ: ثُمَّ خَصَّ جَابِرٌ أَنْ قَالَ: کَمَا یُصَلِّی أُمَرَاؤُکُمْ ہَؤُلاَئِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ یُونُسَ وَاسْتَشْہَدَ الْبُخَارِیُّ بِرِوَایَۃِ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ فِی ذَلِکَ۔ [صحیح۔ انظر ما سبوح]
(٦٠٢٨) جابر (رض) فرماتے ہیں کہ ہم نے جہینہ سے غزوہ کیا اور لڑائی انتہائی سخت تھی۔ جب ہم نے ظہر کی نماز ادا کی تو مشرکین کہنے لگے : اگر ہم یک بارگی ان پر حملہ کریں اور ان کو کاٹ ڈالیں تو اس کی خبر جبرائیل (علیہ السلام) نے نبی کو دی۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بات کا تذکرہ ہمارے ساتھ کیا کہ وہ کہتے ہیں کہ عنقریب ایک نماز آئے گی جو ان کو ان کی اولادوں سے بھی زیادہ محبوب ہے۔ جب نماز کا وقت ہوا تو ہم نے دو صفیں بنائیں اور مشرکین ہمارے اور قبلہ کے درمیان تھے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تکبیر کہی تو ہم نے بھی تکبیر کہی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکوع کیا تو ہم نے بھی رکوع کیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سجدہ کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ پہلی صف نے بھی سجدہ کیا۔ جب وہ کھڑے ہوئے تو دوسری صف نے سجدہ کیا اور پہلی صف پیچھے آگئی اور دوسری صف آگے بڑھی۔ وہ پہلی کی جگہ پر کھڑے ہوگئے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تکبیر کہی تو ہم نے بھی تکبیر کہی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکوع کیا تو ہم نے بھی رکوع کیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سجدہ کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ پہلی صف نے بھی سجدہ کیا اور دوسری صف کھڑی رہی، پھر دوسری صف نے سجدہ کیا۔ پھر وہ سارے بیٹھے رہے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سب کے ساتھ سلام پھیرا۔ حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ جیسے تمہارے امراء نماز ادا کرتے ہیں۔