hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6029

.

سنن البيهقي

6029
Sunan Al Bayhaqi
(۶۰۲۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَکَرِیَّا حَدَّثَنَا أَبُو ہَمَّامٍ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا الزُّبَیْدِیُّ یَعْنِی مُحَمَّدَ بْنَ الْوَلِیدِ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُتْبَۃَ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَبَّاسٍ قَالَ: قَامَ نَبِیُّ اللَّہِ -ﷺ- فَقَامَ النَّاسُ مَعَہُ فَکَبَّرَ وَکَبَّرُوا ، ثُمَّ رَکَعَ وَرَکَعَ مَعَہُ نَاسٌ مِنْہُمْ، ثُمَّ سَجَدَ وَسَجَدُوا، ثُمَّ قَامَ إِلَی الرَّکْعَۃِ الثَّانِیَۃِ فَتَأَخَّرَ الَّذِینَ سَجَدُوا مَعَہُ وَحَرَسُوا إِخْوَانَہُمْ وَأَتَتِ الطَّائِفَۃُ الأُخْرَی فَرَکَعُوا مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- وَسَجَدُوا وَالنَّاسُ کُلُّہُمْ فِی صَلاَۃٍ یُکَبِّرُونَ وَلَکِنْ یَحْرُسُ بَعْضُہُمْ بَعْضًا۔ [صحیح۔ بخاری ۹۰۲]
(٦٠٢٩) عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے تو لوگ بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تکبیر کہی تو لوگوں نے بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تکبیر کہی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکوع کیا تو لوگوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ رکوع کیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سجدہ کیا تو لوگوں نے بھی سجدہ کیا۔ پھر دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے ۔ پھر وہ پیچھے ہٹے جنہوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سجدہ کیا تھا اور انھوں نے اپنے بھائیوں کا پہرہ دیا۔ پھر دوسرے گروہ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ رکوع وسجودکیے۔ سارے لوگ نماز میں تھے ، وہ تکبیر کہہ رہے تھے اور وہ ایک دوسرے کا پہرہ دے رہے تھے۔