hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6031

.

سنن البيهقي

6031
Sunan Al Bayhaqi
(۶۰۳۱) أَخْبَرَنَاہُ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْحَارِثِ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی بْنِ أَخِی حَزْمٍ الْقَطِعِیُّ وَالْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ (ح) قَالَ وَحَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا زَکَرِیَّا بْنُ یَحْیَی الْبَاہِلِیُّ قَالُوا حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا وُہَیْبُ بْنُ خَالِدٍ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ رَاشِدٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أُمِرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِصَلاَۃِ الْخَوْفِ فَقَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَقُمْنَا خَلْفَہُ صَفَّیْنِ فَکَبَّرَ وَرَکَعَ وَرَکَعْنَا جَمِیعًا الصَّفَّانِ کِلاَہُمَا، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ، ثُمَّ خَرَّ سَاجِدًا وَسَجَدَ الصَّفُّ الَّذِی یَلِیہِ وَثَبَتَ الآخَرُونَ قِیَامًا یَحْرُسُونَ إِخْوَانَہُمْ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ سُجُودِہِ وَقَامَ خَرَّ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ سُجُودًا فَسَجَدُوا سَجْدَتَیْنِ ، ثُمَّ قَامُوا فَتَأَخَّرَ الصَّفُّ الْمُقَدَّمُ الَّذِی یَلِیہِ وَتَقَدَّمَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ فَرَکَعَ وَرَکَعُوا جَمِیعًا وَسَجَدَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَالصَّفُّ الَّذِی یَلِیہِ وَثَبَتَ الآخَرُونَ قِیَامًا یَحْرُسُونَ إِخْوَانَہُمْ ، فَلَمَّا قَعَدَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- خَرَّ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ سُجُودًا فَسَجَدُوا ، ثُمَّ سَلَّمَ النَّبِیُّ -ﷺ-۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ دَاوُدُ بْنُ الْحُصَیْنِ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ الدار قطنی ۲/۵۸]
(٦٠٣١) عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز خوف کا حکم دیا گیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے ، ہم نے بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے دو صفیں بنالیں ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تکبیر کہی اور ہم سب نے یعنی دونوں صفوں نے اکٹھے رکوع کیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سر اٹھایا اور سجدہ کیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ پہلی صف نے بھی سجدہ کیا اور دوسری صف کھڑی رہی ، وہ اپنے بھائیوں کا پہرہ دے رہے تھے۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے سجدہ سے فارغ ہو کر کھڑے ہوگئے تو پھر پچھلی صف والوں نے سجدے کیے۔ پھر وہ کھڑے ہوگئے۔ پھر پہلی صف پیچھے ہٹ گئی اور دوسری صف آگے آگئی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکوع کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سب نے رکوع کیا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سجدہ کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ پہلی صف والوں نے بھی سجدہ کیا۔ دوسری صف والے کھڑے رہے، وہ اپنے بھائیوں کا پہرہ دے رہ تھے۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیٹھے رہے ، پھر دوسریصف والوں نے سجدہ کیا۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیرا۔