hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6032

.

سنن البيهقي

6032
Sunan Al Bayhaqi
(۶۰۳۲) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ بِلاَلٍ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْہَرِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِی عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِی دَاوُدُ بْنُ الْحُصَیْنِ مَوْلَی عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَا کَانَتْ صَلاَۃُ الْخَوْفِ إِلاَّ کَصَلاَۃِ أَحْرَاسِکُمْ ہَؤُلاَئِ الْیَوْمَ خَلْفَ أَئِمَّتِکُمْ إِلاَّ أَنَّہَا کَانَتْ أَظُنُّہُ قَالَ عُقَبًا قَامَتْ طَائِفَۃٌ وَہُمْ جَمِیعٌ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَسَجَدَتْ مَعَہُ طَائِفَۃٌ ، ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَسَجَدَ الَّذِینَ کَانُوا قِیَامًا لأَنْفُسِہِمْ ، ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَقَامُوا مَعَہُ جَمِیعًا ، ثُمَّ رَکَعَ وَرَکَعُوا مَعَہُ جَمِیعًا ، ثُمَّ سَجَدَ فَسَجَدُوا مَعَہُ الَّذِینَ کَانُوا قِیامًا أَوَّلَ مَرَّۃٍ وَقَامَ الآخَرُونَ الَّذِینَ کَانُوا سَجَدُوا مَعَہُ أَوَّل مَرَّۃٍ ، فَلَمَّا جَلَسَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَالَّذِینَ سَجَدُوا مَعَہُ فِی آخِرِ صَلاَتِہِمْ سَجَدَ الَّذِینَ کَانُوا قِیامًا لأَنْفُسِہِمْ ثُمَّ جَلَسُوا فَجَمَعَہُمْ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِالسَّلاَمِ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ احمد ۱/۲۶۵]
(٦٠٣٢) عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ نمازِخوف ایسے ہی تھی، جیسے آج کل تمہارے محافظوں کی نماز ہے ، اپنے اماموں کے پیچھے۔ ایک گروہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ کھڑا ہوتا اور وہ سب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سجدہ کرتے ہیں۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوتے ہیں تو وہ گروہ جو کھڑا تھا خود سجدے کرتے ہیں۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قیام فرماتے تو وہ سارے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ قیام کرتے پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکوع فرماتے تو وہ بھی سارے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ رکوع کرتے ہیں۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سجدہ فرماتے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ وہ لوگ سجدہ کرتے جو پہلی مرتبہ کھڑے رہے اور وہ لوگ کھڑے رہے جنہوں نے پہلی مرتبہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سجدہ کیا تھا۔ پھر جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیٹھ گئے اور وہ لوگ جنہوں نے آخری نماز میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سجدہ کیا تھا۔ انھوں نے سجدہ کیا، جو کھڑے رہے۔ پھر وہ بیٹھے رہے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام میں دونوں گروہوں کو جمع فرمایا۔