hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6033

.

سنن البيهقي

6033
Sunan Al Bayhaqi
(۶۰۳۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا أَبَانُ الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- حَتَّی إِذَا کُنَّا بِذَاتِ الرِّقَاعِ کُنَّا إِذَا أَتَیْنَا شَجَرَۃً ظَلِیلَۃً تَرَکْنَاہَا لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: فَجَائَ رَجُلٌ مِنَ الْمُشْرِکِینَ وَسَیْفُ نَبِیِّ اللَّہِ -ﷺ- مُعَلَّقٌ بِشَجَرَۃٍ فَأَخَذَ سَیْفَ نَبِیِّ اللَّہِ -ﷺ- فَاخْتَرَطَہُ فَقَالَ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-: تَخَافُنِی قَالَ: ((لاَ))۔قَالَ: فَمَنْ یَمْنَعُکَ مِنِّی؟ قَالَ: ((اللَّہُ یَمْنَعُنِی مِنْکَ))۔قَالَ فَتَہَدَّدَہُ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: فَغَمَدَ السَّیْفَ وَعَلَّقَہُ قَالَ: فَنُودِیَ بِالصَّلاَۃِ قَالَ فَصَلَّی بِطَائِفَۃٍ رَکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ تَأَخَّرُوا فَصَلَّی بِالطَّائِفَۃِ الأُخْرَی رَکْعَتَیْنِ قَالَ: فَکَانَتْ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ وَلِلْقَوْمِ رَکْعَتَیْنِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ عَنْ عَفَّانَ وَأَخْرَجَہُ أَیْضًا مِنْ حَدِیثِ مُعَاوِیَۃَ بْنِ سَلاَّمٍ عَنْ یَحْیَی۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ سُلَیْمَانُ بْنُ قَیْسٍ الْیَشْکُرِیُّ عَنْ جَابِرٍ وَقَالَ: حَارَبَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مُحَارِبَ خَصَفَۃَ فَجَائَ رَجُلٌ مِنْہُمْ ثُمَّ ذَکَرَ الْحَدِیثَ بِمَعْنَاہُ وَأَتَمَّ مِنْہُ وَرُوِیَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ جَابِرٍ۔ [صحیح۔ مسلم ۸۴۳]
(٦٠٣٣) جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ذات الرقاع میں آئے۔ جب ہم کسی سایہ دار درخت کے پاس آتے تو اس کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے چھوڑ دیتے۔ مشرکین کا ایک آدمی آیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تلوار درخت سے لٹکی ہوئی تھی تو اس نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تلوار پکڑ کر سونتی اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہنے لگا : آپ مجھ سے ڈرتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں۔ اس نے کہا : تجھی مجھ سے کون بچائے گا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ ! ! مجھے تجھ سے بچائے گا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ نے اسے ڈرایا۔ تلوار اس نے نیام میں ڈال لی اور درخت پر لٹکا دی۔ نماز کے لیے اذان دی گئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک گروہ کو دو رکعات پڑھائیں۔ پھر وہ پیچھے ہٹ گئے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دوسرے گروہ کو دو رکعت پڑھائیں۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے چار رکعات ہوگئیں اور لوگوں کی دو دو رکعات تھیں۔