(۶۰۹۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الْفُضَیْلِ بْنِ فَضَالَۃَ عَنْ أَبِی رَجَائٍ الْعُطَارِدِیِّ قَالَ: خَرَجَ عَلَیْنَا عِمْرَانُ بْنُ حُصَیْنٍ وَعَلَیْہِ مِطْرَفُ خَزٍّ فَقُلْنَا: یَا صَاحِبَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- تَلْبَسُ ہَذَا ؟ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((إِنَّ اللَّہَ یُحِبُّ إِذَا أَنْعَمَ عَلَی عَبْدٍ نِعْمَۃً أَنْ یُرَی أَثَرُ نِعْمَتِی عَلَیْہِ))۔ [صحیح۔ احمد ۴/۴۴۸]
(٦٠٩٣) ابو رجاعطاردی فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس سے عمران بن حصین گزرے ، ان پر ریشمی چادر تھی۔ ہم نے کہا : اے صحابی رسول ! آپ بھی اس کو پہنتے ہیں ؟ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرمایا : اللہ جب اپنے بندے کو کوئی نعمتعطا کرتا ہے تو وہ چاہتا ہے کہ اس کی نعمت کے اثرات اس پر دیکھے جائیں۔