(۶۰۹۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْقَاسِمِ: سُلَیْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَدِینِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا الْمُغَلِّسُ بْنُ زِیَادٍ: أَبُو الْوَلِیدِ الْعَامِرِیُّ حَدَّثَنَا عَامِرُ بْنُ عُبَیْدَۃَ الْبَاہِلِیُّ قَاضِی الْبَصْرَۃِ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ نَفَرٍ مِنْ بَاہِلَۃَ حَتَّی أَتَیْنَا أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ قَالَ فِیہِ: قُلْنَا فَأَخْبِرْنَا عَنِ الْخَزِّ قَالَ: فَأَخْرَجَ إِلَیْنَا جُبَّۃً مِنْ خَزٍّ بَیْنَ قَمِیصَیْنِ وَقَالَ: ہَا ہُوَ ذَا أَلْبَسُہُ وَوَدِدْتُ أَنِّی لَمْ أَکُنْ لَبِسْتُہُ وَمَا أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ-ﷺ- إِلاَّ وَقَدْ لَبِسَہُ غَیْرَ عُمَرَ وَابْنِ عُمَرَ فَإِنَّہُمَا لَمْ یَلْبَسَاہُ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ۔[حسن]
(٦٠٩٩) عامر بن عبیدہ باہلی بصرہ کے قاضی ہیں، فرماتے ہیں : میں باہلہ سے ایک جماعت کے ساتھ نکلا، یہاں تک کہ ہم انس بن مالک (رض) کے پاس آئے۔ اس نے حدیث ذکر کی۔ ہم نے کہا : ہمیں ریشم کے بارے میں خبر دیں۔ انھوں نے ایک ریشمی جبہ نکالا اور فرمایا : اسے میں پہنتا ہوں لیکن پسند نہیں کرتا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ اس کو پہنا کرتے تھے۔ سوائے حضرت عمر (رض) اور حضرت ابن عمر (رض) ۔