(۶۱۰۵) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ وَاقِدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَی أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ فَقَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- جَیْشًا إِلَی أُکَیْدَرِ دُومَۃَ فَبَعَثَ إِلَیْہِ بِجُبَّۃٍ مِنْ دِیبَاجٍ مَنْسُوجٍ بِالذَّہَبِ فَلَبِسَہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَجَعَلَ النَّاسُ یَمْسَحُونَہَا وَیَنْظُرُونَ إِلَیْہَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((أَتَعْجَبُونَ مِنْ ہَذِہِ الْجُبَّۃِ))۔قَالُوا: یَا رَسُولَ اللَّہِ مَا رَأَیْنَا ثَوْبًا قَطُّ أَحْسَنَ مِنْہُ قَالَ: ((فَوَاللَّہِ لَمَنَادِیلُ سَعْدٍ فِی الْجَنَّۃِ أَحْسَنُ مِمَّا تَرَوْنَ))۔ [صحیح۔ بخاری ۳۰۷۶]
(٦١٠٥) واقد بن عمرو فرماتے ہیں کہ میں انس بن مالک (رض) کے پاس آیا، وہ فرمانے لگے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک لشکر اکیدر دومۃ کی طرف روانہ کیا۔ انھوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف ایک جبہ بھیجا جو سونے سے بنایا گیا تھا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو پہنا تو لوگوں نے اس کو ہاتھ کے ساتھ چھونا شروع کردیا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم اس جبہ سے تعجب کر رہے ہو۔ انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم نے کبھی اس سے عمدہ کپڑا نہیں دیکھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کی قسم ! سعد کے رومال جنت میں اس سے بھی عمدہہوں گے جس کو تم دیکھ رہے ہو۔