hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6200

.

سنن البيهقي

6200
Sunan Al Bayhaqi
(۶۲۰۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ أَیُّوبَ السَّخْتِیَانِیِّ قَالَ سَمِعْتُ عَطَائَ بْنَ أَبِی رَبَاحٍ یَقُولُ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ یَقُولُ: أَشْہَدُ عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- أَنَّہُ صَلَّی قَبْلَ الْخُطْبَۃِ یَوْمَ الْعِیدِ ، ثُمَّ خَطَبَ فَرَأَی أَنَّہُ لَمْ یُسْمِعِ النِّسَائَ فَأَتَاہُنَّ فَذَکَّرَہُنَّ وَوَعَظَہُنَّ ، وَأَمَرَہُنَّ بِالصَّدَقَۃِ وَمَعَہُ بِلاَلٌ قَائِلٌ بِثَوْبِہِ ہَکَذَا۔فَجَعَلَتِ الْمَرْأَۃُ تُلْقِی الْخُرْصَ وَالشَّیْئَ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ وَغَیْرِہِ عَنِ ابْنِ عُیَیْنَۃَ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ حَدِیثِ شُعْبَۃَ عَنْ أَیُّوبَ۔ [صحیح۔ بخاری ۹۸]
(٦٢٠٠) عطاء بن أبی رباح فرماتے ہیں کہ میں نے ابن عباس (رض) سے سنا، میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بارے میں گواہی دیتا ہوں ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خطبہ سے پہلی نماز پڑھی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خطبہ ارشاد فرمایا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خیال کیا کہ عورتوں کو سنائی نہیں دیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آ کر ان کو وعظ و نصیحت فرمائی اور ان کو صدقہ کا حکم دیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ بلال (رض) بھی تھے جو اپنے کپڑوں کو پھیلائے ہوئے تھے اور عورتیں اپنی بالیاں اس میں پھینک رہی تھیں۔