hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6199

.

سنن البيهقي

6199
Sunan Al Bayhaqi
(۶۱۹۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: شَہِدْتُ الْعِیدَ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَأَبِی بَکْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ وَکُلُّہُمْ یُصَلِّیہَا قَبْلَ الْخُطْبَۃِ ، ثُمَّ یَخْطُبُ بَعْدُ قَالَ: فَنَزَلَ نَبِیُّ اللَّہِ -ﷺ- کَأَنِّی أَنْظُرُ إِلَیْہِ حِینَ یُجْلِسُ الرِّجَالَ بِیَدِہِ ، ثُمَّ أَقْبَلَ یَشُقُّہُمْ حَتَّی أَتَی النِّسَائَ ، وَمَعَہُ بِلاَلٌ فَقَالَ {یَا أَیُّہَا النَّبِیُّ إِذَا جَائَ کَ الْمُؤْمِنَاتُ یُبَایِعْنَکَ} [الممتحنۃ: ۱۲] الآیَۃَ ، ثُمَّ قَالَ حِینَ فَرَغَ مِنْہَا: أَنْتُنَّ عَلَی ذَلِکَ ۔فَقَالَتِ امْرَأَۃٌ وَاحِدَۃٌ لَمْ یُجِبْہُ غَیْرُہَا: نَعَمْ یَا نَبِیَّ اللَّہِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی عَاصِمٍ مُخْتَصَرًا وَأَخْرَجَہُ ہُوَ وَمُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ بِطُولِہِ۔ [صحیح۔ مسلم ۸۸۴]
(٦١٩٩) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ میں ، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ‘ ابوبکر (رض) ‘ عمر (رض) اور عثمان (رض) کے ساتھ عید میں حاضر ہوا۔ یہ تمام حضرات خطبہ سے پہلے نماز پڑھا کرتے تھے، پھر خطبہ ارشاد فرماتے۔ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر سے اترے اور مردوں کو اپنے ہاتھ کے اشارے سے بٹھا رہے تھے۔ پھر ان کے درمیان سے عورتوں کے پاس آئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ حضرت بلال (رض) تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : { یَا أَیُّہَا النَّبِیُّ إِذَا جَائَ کَ الْمُؤْمِنَاتُ یُبَایِعْنَکَ } [الممتحنۃ : ١٢] اے نبی ! جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس مومنہ عورتیں آئیں وہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیعت کریں۔ پھر جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے فارغ ہوئے تو فرمایا : تم اسی طرح رہنا تو ایک عورت نے کہا ، اس کے علاوہ کسی نے جواب نہیں دیا۔ جی ہاں، اے اللہ کے نبی !۔