(۶۲۰۹) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِیٍّ الْجَہْضَمِیُّ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ عَنْ أَخِیہِ عَنْ أَبِی کَاہِلٍ قَالَ إِسْمَاعِیلُ وَقَدْ رَأَیْتُ أَبَا کَاہِلٍ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَخْطُبُ یَوْمَ عِیدٍ عَلَی نَاقَۃٍ خَرْمَائَ وَحَبَشِیٌّ مُمْسِکٌ بِخِطَامِہَا۔
ورُوِّینَا عَنْ أَبِی جَمِیلَۃَ أَنَّہُ رَأَی عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ وَعَلِیًّا وَالْمُغِیرَۃَ بْنَ شُعْبَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ خَطَبَ یَوْمَ الْعِیدِ عَلَی رَاحِلَتِہِ وَعَنْ أَبِی مَسْعُودٍ الأَنْصَارِیِّ أَنَّہُ خَطَبَ یَوْمَ الْعِیدِ عَلَی رَاحِلَتِہِ۔ [صحیح۔ أحمد ۴/۱۷۷]
(٦٢٠٩) (الف) اسماعیل فرماتے ہیں کہ میں نے ابو باہل کو دیکھا وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اوٹنی پر خطبہ ارشاد فرما رہے تھے جس کو نکیل ڈالی ہوئی تھی اور ایک حبشی غلام اسیتھامے ہوئے تھا۔
(ب) مغیرہ بن شعبہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عید کے دن اپنی سواری پر خطبہ ارشاد فرمایا اور ابو مسعود انصاری (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عید کے دن اپنی سواری پر خطبہ ارشاد فرمایا۔