(۶۲۲۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ حَمَّادٍ: أَبُو عُثْمَانَ أَخُو نُعَیْمِ بْنِ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی السِّینَانِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ
(ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ وَأَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ سُلَیْمَانَ سَعْدُوَیْہِ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی السِّینَانِیُّ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ السَّائِبِ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- صَلَّی بِہِمُ الْعِیدَ ، ثُمَّ خَطَبَ فَقَالَ: ((مَنْ أَحَبَّ أَنْ یُقِیمَ فَلْیُقِمْ ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ یَمْضِیَ فَلْیَمْضِ))۔لَفْظُ حَدِیثِ سَعْدُوَیْہِ وَفِی رِوَایَۃِ ابْنِ حَمَّادٍ قَالَ: حَضَرْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَوْمَ الْعِیدِ فَلَمَّا قَضَی صَلاَتَہُ قَالَ: ((مَنْ أَحَبَّ أَنْ یَسْتَمِعَ الْخُطْبَۃَ فَلْیَسْتَمِعْ وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ یَنْصَرِفَ فَلْیَنْصَرِفْ))۔ [صحیح۔ ابو داؤد ۱۱۵۵]
(٦٢٢٣) عبداللہ بن سائب (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو نمازِ عیدپڑھائی، پھر خطبہ ارشاد فرمایا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو ٹھہرنا چاہے وہ ٹھہر جائے اور جو جانا پسند کرے وہ جاسکتا ہے۔
ابن حماد کی روایت میں ہے کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ عید کے دن حاضر ہوا۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پوری کی تو فرمایا۔ جو خطبہ سننا پسند کرے وہ سنے اور جو جانا پسند کرے وہ جاسکتا ہے۔