(۶۲۲۴) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ وَأَبُو سَعِیدٍ الصَّیْرَفِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ قَالَ سَمِعْتُ الْعَبَّاسَ یَعْنِی الدُّورِیَّ یَقُولُ سَمِعْتُ یَحْیَی یَعْنِی ابْنَ مَعِینٍ یَقُولُ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ السَّائِبِ الَّذِی یَرْوِی أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- صَلَّی بِہِمُ الْعِیدَ ہَذَا خَطَأٌ إِنَّمَا ہُوَ عَنْ عَطَائٍ فَقَطْ وَإِنَّمَا یَغْلَطُ فِیہِ الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی السِّینَانِیُّ یَقُولُ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ السَّائِبِ۔ [صحیح]
(٦٢٢٤) یحییٰ بن معین فرماتے ہیں کہ جو عبداللہ بن سائب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو نماز عید پڑھائی، یہ خطا ہے؛ کیونکہ یہ صرف عطاء بیان کرتے ہیں اور اس میں فضل بن موسیٰسینانینے غلطی کی ہے جو عبداللہ بن سائب سے نقل فرماتے ہیں۔