(۶۲۶۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ جَعْفَرٍ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیٍّ الْوَرَّاقُ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ وَمُعَاوِیَۃُ بْنُ عَمْرٍو وَاللَّفْظُ لأَبِی غَسَّانَ حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ عَنِ الْحَارِثِ الأَعْوَرِ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: مِنَ السُّنَّۃِ أَنْ یَمْشِیَ الرَّجُلُ إِلَی الْمُصَلَّی قَالَ وَالْخُرُوجُ یَوْمَ الْعِیدَیْنِ مِنَ السُّنَّۃِ وَلاَ یَخْرُجُ إِلَی الْمَسْجِدِ إِلاَّ ضَعِیفٌ أَوْ مَرِیضٌ۔زَادَ مُعَاوِیَۃُ: لَکِنِ اخْرُجُوا إِلَی الْمُصَلَّی وَلاَ تَحْبِسُوا النِّسَائَ ۔ [ضعیف۔ تقدم ۶۱۴۶]
(٦٢٦١) حارث اعور حضرت علی (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ عید گاہ کی طرف پیدل چل کر جانا سنت ہے۔ عیدین کے دن نکلنا بھی سنت ہے۔ مسجد میں صرف ضعیف اور مریض لوگ جائیں ۔ معاویہ نے زیادتی کی ہے کہ تم عید گاہ کی طرف نکلو اور اپنی عورتوں کو منع نہ کرو۔