hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6262

.

سنن البيهقي

6262
Sunan Al Bayhaqi
(۶۲۶۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّیُّ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَوْمَ النَّحْرِ بَعْدَ الصَّلاَۃِ فَقَالَ: مَنْ صَلَّی صَلاَتَنَا وَنَسَکَ نُسُکَنَا فَقَدْ أَصَابَ النُّسُکَ ، وَمَنْ نَسَکَ قَبْلَ الصَّلاَۃِ فَتِلْکَ شَاۃُ لَحْمٍ ۔فَقَامَ أَبُو بُرْدَۃَ بْنُ نِیَارٍ فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ لَقَدْ نَسَکْتُ قَبْلَ أَنْ أَخْرُجَ إِلَی الصَّلاَۃِ وَعَرَفْتُ أَنَّ الْیَوْمَ یَوْمُ أَکْلٍ وَشُرْبٍ فَتَعَجَّلْتُ فَأَکَلْتُ وَأَطْعَمْتُ أَہْلِی وَجِیرَانِی۔فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((تِلْکَ شَاۃُ لَحْمٍ))۔قَالَ: فَإِنَّ عِنْدِی عَنَاقَ جَذَعَۃٍ ہُوَ خَیْرٌ مِنْ شَاتَیْ لَحْمٍ فَہَلْ تُجْزِئُ عَنِّی؟ قَالَ: ((نَعَمْ وَلَنْ تُجْزِئَ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَکَ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ ہَنَّادٍ وَقُتَیْبَۃَ عَنْ أَبِی الأَحْوَصِ۔ [صحیح۔ بخاری ۵۲۳۶]
(٦٢٦٢) براء بن عازب (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نی قربانی کے دن نماز کے بعد ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا کہ جس نے ہماری نماز کی طرح نماز پڑھی اور ہماری قربانی کی طرح قربانی کی تو اس نے قربانی کو پالیا اور جس نے نماز سے پہلے قربانی کی تو یہ گوشت کی بکری ہے۔ ابوبردہ بن نیار کھڑے ہو کر کہنے لگے : اے اللہ کے رسول ! میں نے نماز کی طرف آنے سے پہلے ہی قربانی کردی اور میں پہچانتا تھا کہ آج کھانے پینے کا دن ہے۔ میں نے جلدی کی اور میں نے خود بھی کھایا اور اپنے گھروالوں اور پڑوسیوں کو بھی کھلایا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ گوشت کی بکری ہے۔ عرض کیا : میرے پاس بکری کا ایک بچہ ہے جو گوشت والی دو بکریوں سے بھی اچھا ہے۔ کیا وہ مجھ سے کفایت کر جائے گا ؟ فرمایا : ہاں۔ لیکن تیرے بعد کسی سے کفایت نہیں کرے گا۔