(۶۲۶۴) أَخْبَرَنَا ابْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الأَسْوَدِ سَمِعَ جُنْدَبًا یَقُولُ: شَہِدْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- یَخْطُبُ یَوْمَ أَضْحًی فَقَالَ: ((مَنْ کَانَ ذَبَحَ مِنْکُمْ قَبْلَ الصَّلاَۃِ فَلْیُعِدْ مَکَانَ ذَبِیحَتِہِ أُخْرَی ، وَمَنْ لَمْ یَکُنْ ذَبَحَ فَلْیَذْبَحْ بِاسْمِ اللَّہِ))۔أَخْرَجَاہُ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ شُعْبَۃَ۔ [صحیح۔ بخاری ۹۴۲]
(٦٢٦٤) اسود نے جندب (رض) کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ عید الاضحی کے دن حاضر ہوا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خطبہ ارشاد فرمایا : جس نے نماز سے پہلے ذبح کردیا، وہ اپنے ذبیحہ کی جگہ دوسرا جانور قربان کرے اور جس نے ذبح نہیں کیا وہ اللہ کا نام لے کر ذبح کرے۔