hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6279

.

سنن البيهقي

6279
Sunan Al Bayhaqi
(۶۲۷۹) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ رَحِمَہُ اللَّہُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا وُہَیْبُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیِّ بْنِ حُسَیْنِ بْنِ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ أَنَّہُ قَالَ: أَقَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِالْمَدِینَۃِ تِسْعًا لَمْ یَحُجَّ ثُمَّ أَذِنَ النَّاسَ فِی الْحَجِّ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی حَجِّ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ ثُمَّ خَرَجَ إِلَی الصَّفَا فَقَالَ: نَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللَّہُ بِہِ ۔وَقَالَ: إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّہِ ۔قَالَ: فَرَقِیَ عَلَی الصَّفَا حَتَّی بَدَا لَہُ الْبَیْتُ وَکَبَّرَ ثَلاَثًا وَقَالَ: لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِی وَیُمِیتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ ۔ثُمَّ یَدْعُو بَیْنَ ذَلِکَ قَالَ ثُمَّ نَزَلَ فَمَشَی حَتَّی إِذَا أَتَی بَطْنَ الْمَسِیلِ سَعَی حَتَّی أَصْعَدَ قَدَمَیْہِ فِی الْمَسِیلِ ، ثُمَّ مَشَی حَتَّی أَتَی الْمَرْوَۃَ فَصَعِدَ حَتَّی بَدَا لَہُ الْبَیْتُ فَکَبَّرَ ثَلاَثًا وَقَالَ: لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ ۔ہَکَذَا کَمَا فَعَلَ یَعْنِی عَلَی الصَّفَا ثُمَّ نَزَلَ۔ وَرُوِّینَا فِی حَدِیثِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ إِذَا اسْتَوَی عَلَی بَعِیرِہِ خَارِجًا إِلَی سَفَرٍ کَبَّرَ ثَلاَثًا۔وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ إِذَا قَفَلَ مِنْ غَزْوٍ أَوْ حَجٍّ أَوْ عُمْرَۃٍ یُکَبِّرُ عَلَی کُلِّ شَرَفٍ ثَلاَثَ تَکْبِیرَاتٍ۔ فَالاِبْتِدَائُ بِثَلاَثِ تَکْبِیرَاتٍ نَسَقًا أَشْبَہُ بِسَائِرِ سُنَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- مِنَ الاِبْتِدَائِ بِہَا مَرَّتَیْنِ وَإِنْ کَانَ الْکُلُّ وَاسِعًا وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۲۱۸]
(٦٢٧٩) (الف) جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مدینہ میں نو سال قیام کیا، لیکن حج نہیں کیا۔ پھر لوگوں کو حج کی اجازت دی۔ پھر انھوں نے حدیث ذکر کی جس میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حج کا تذکرہ ہے۔ فرماتے ہیں : پھر آپ صفا کی جانب نکلے اور فرمایا : ہم بھی وہاں سے ابتدا کریں گے، جہاں سے اللہ نے ابتدا کی ہے اور تلاوت فرمائی ”إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّہِ “ کہ صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں۔ پھر آپ صفا پر چڑھے یہاں تک کہ بیت اللہ نظر آگیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین بار تکبیر کہی اور فرمایا : ” لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِی وَیُمِیتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ“ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ، بادشاہت اس کی ہے۔ تعریف اسی کے لیے ہے۔ وہ زندہ بھی کرتا ہے اور مارتا بھی۔ اسی کے ہاتھ میں بھلائی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وہاں دعا مانگتے۔ پھر نیچے اترتے اور چلتے۔ یہاں تک کہ وادی کے نشیبی علاقہ میں آجاتے۔ پھر دوڑ کر دو قدم اوپر چڑھ جاتے۔ پھر چلتے ہوئے مروہ کے پاس آتے اور اس پر چڑھتے اور بیت اللہ سامنے نظر آنے لگتا، پھر تین مرتبہ تکبیر کہتے اور فرماتے : ” لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ “ اس طرح جیسے صفا پر کرتے تھے۔ پھر اترآتے۔
(ب) ابن عمر (رض) کی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب اپنے اونٹ پر سفر کی غرض سے سوار ہوتے تو تین مرتبہ تکبیر کہتے۔
(ج) ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غزوہ ‘ حجیا عمرہ سے واپس پلٹتے تو ہر بلند جگہ پر تین مرتبہ تکبیر کہتے۔