(۶۳۷۹) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحَکَمِ بْنِ أَبَانَ حَدَّثَنِی أَبِی عَنْ عِکْرِمَۃَ
(ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِی صَفْوَانَ الثَّقَفِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ کَثِیرٍ حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنِ الْحَکَمِ بْنِ أَبَانَ عَنْ عِکْرِمَۃَ قَالَ: قِیلَ لاِبْنِ عَبَّاسٍ: مَاتَتْ فُلاَنَۃُ بَعْضُ أَزْوَاجِ النَّبِیِّ -ﷺ- فَخَرَّ سَاجِدًا۔فَقِیلَ لَہُ: تَسْجُدُ ہَذِہِ السَّاعَۃَ فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((إِذَا رَأَیْتُمْ آیَۃً فَاسْجُدُوا۔وَأَیُّ آیَۃٍ أَعْظَمُ مِنْ ذَہَابِ أَزْوَاجِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔لَفْظُ حَدِیثِ الرُّوذْبَارِیِّ۔ وَفِی رِوَایَۃِ الْقَاضِی قَالَ: سَمِعْنَا صَوْتًا بِالْمَدِینَۃِ فَقَالَ لِیَ ابْنُ عَبَّاسٍ: یَا عِکْرِمَۃُ انْظُرْ مَا ہَذَا الصَوْتُ قَالَ: فَذَہَبْتُ فَوَجَدْتُ صَفِیَّۃَ بِنْتَ حُیَیٍّ امْرَأَۃَ النَّبِیِّ -ﷺ- قَدْ تُوُفِّیَتْ قَالَ: فَجِئْتُ إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ فَوَجَدْتُہُ سَاجِدًا وَلَمَّا تَطْلُعِ الشَّمْسُ فَقُلْتُ لَہُ: سُبْحَانَ اللَّہِ تَسْجُدُ وَلَمْ تَطْلُعِ الشَّمْسُ بَعْدُ فَقَالَ: یَا لاَ أُمَّ لَکَ أَلَیْسَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((إِذَا رَأَیْتُمْ آیَۃً فَاسْجُدُوا))۔فَأَیُّ آیَۃٍ أَعْظَمُ مِنْ أَنْ یَخْرُجْنَ أُمَّہَاتُ الْمُؤْمِنِینَ مِنْ بَیْنِ أَظْہُرِنَا وَنَحْنُ أَحْیَاء ٌ۔ [جید۔ ترمذی ۳۸۹۱]
(٦٣٧٩) (الف) عکرمہ (رض) فرماتے ہیں کہ ابن عباس (رض) سے کہا گیا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی فلاں بیوی فوت ہوگئی ہے۔ وہ سجدے میں گرپڑے۔ کہا گیا کہ کیا آپ اس وقت سجدہ کرتے ہیں ؟ تو فرمانے لگے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم کوئی نشانی دیکھو تو سجدہ کرو تو کونسی نشانی ہے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیویوں کی جانے سے بڑی ہوسکتی ہے ؟
(ب) قاضی کی روایت میں ہے کہ ہم نے مدینہ میں ایک آواز سنی تو ابن عباس مجھ سے کہنے لگے : اے عکرمہ ! دیکھو یہ آواز کیسی ہے ؟ فرماتے ہیں کہ میں گیا اور پایا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیوی حضرت صفیہ بنت حیی فوت ہوچکی ہیں۔
فرماتے ہیں کہ میں ابن عباس (رض) کیپ اس آیا تو ان کو سجدہ کی حالت میں پایا حالانکہ ابھی سورج طلوع نہیں ہوا تھا۔
میں نے کہا کہ سبحان اللہ ! ابھی سورج طلوع نہیں ہوا ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تو سجدہ بھی کردیا تو فرمانے لگے : ” کیا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نہیں فرمایا تھا کہ جب تم کوئی نشانی دیکھو تو سجدہ کرو تو اس سے بڑی نشانی کیا ہوسکتی ہے کہ امہات المؤمنین ہمارے درمیان سے جا رہی ہیں اور ہم زندہ ہیں ؟