(۶۳۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِیُّ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ حَدَّثَنَا ابْنُ جَابِرٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَرْطَاۃَ الْفَزَارِیِّ عَنْ جُبَیْرِ بْنِ نُفَیْرٍ الْحَضْرَمِیِّ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا الدَّرْدَائِ یَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : ((ابْغُونِی الضُّعَفَائَ فَإِنَّمَا تُرْزَقُونَ وَتُنْصَرُونَ بِضُعَفَائِکُمْ))۔
[صحیح۔ ابو داؤد، ترمذی]
(٦٣٨٨) جبیر بن نفیر حذرمی بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابو دردائ (رض) سے سنا، وہ کہتے تھے : میں نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، آپ فرما رہے تھے کہ میرے لیے تلاش کر وضعیفوں کمزوروں کو کہ بیشک تم رزق دیے جاتے ہو اور مدد کیے جاتے ہو اپنے کمزوروں کی وجہ سے۔