(۶۳۹۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ الْعَبْدِیُّ وَعَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ الْہِلاَلِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا فُضَیْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ
(ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عِیسَی حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا أَبُو کُرَیْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ حَدَّثَنَا فُضَیْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنِی عَدِیُّ بْنُ ثَابِتٍ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِنَّ اللَّہَ طَیِّبٌ لاَ یَقْبَلُ إِلاَّ الطَّیِّبَ وَإِنَّ اللَّہَ أَمَرَ الْمُؤْمِنِینَ بِمَا أَمَرَ بِہِ الْمُرْسَلِینَ قَالَ {یَا أَیُّہَا الرُّسُلُ کُلُوا مِنَ الطَّیِّبَاتِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا إِنِّی بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِیمٌ} [المؤمنون: ۵۱] وَقَالَ {یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا کُلُوا مِنْ طَیِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاکُمْ} [البقرۃ: ۱۷۲] ثُمَّ ذَکَرَ الرَّجُلَ یُطِیلُ السَّفَرَ أَشْعَثَ أَغْبَرَ یَمُدُّ یَدَیْہِ إِلَی السَّمَائِ یَا رَبِّ یَا رَبِّ وَمَطْعَمُہُ حَرَامٌ ، وَمَشْرَبُہُ حَرَامٌ ، وَمَلْبَسُہُ حَرَامٌ ، وَقَدْ غُذِّیَ بِالْحَرَامِ فَأَنَّی یُسْتَجَابُ لَہُ))۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی کُرَیْبٍ۔ [صحیح۔ مسلم]
(٦٣٩٤) ابو ہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک اللہ تعالیٰ پاکیزہ ہیں اور صرف پاکیزہ ہی کو قبول کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے اہل ایمان کو حکم دیا ہے جو اس نے رسولوں کو حکم دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :” اے رسولو ! تم کھاؤ پاکیزہ چیزوں اور اعمال صالحہ کرو، جو تم اعمال کرتے ہو، بیشک میں جاننے والا ہوں “ [المؤمنون : ٥١] اور یہ بھی فرمایا : ” اے ایمان والو ! کھاؤ تم پاکیزہ چیزوں سے جو ہم نے تمہیں رزق دیا ہے “ [البقرۃ : ١٧٢] پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تذکرہ کیا ایک ایسے شخص کا جو لمبا سفر کرتا ہے غبار آلود پراگندہ بالوں والا اپنے ہاتھ آسمان کی طرف پھیلاتا ہے اور یا رب یا رب کہہ کر پکارتا ہے جبکہ اس کا کھانا حرام، اس کا پینا حرام اور اس کی پرورش ہی حرام پر ہوئی تو اس کی دعا کیسے قبول کی جائے گی۔