hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6395

.

سنن البيهقي

6395
Sunan Al Bayhaqi
(۶۳۹۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ : إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی الْمُزَکِّی إِمْلاَئً حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ کَرَامَۃَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ أَخْبَرَنِی شَرِیکُ بْنُ عَبْدِاللَّہِ بْنِ أَبِی نَمِرٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِنَّ اللَّہَ عَزَّوَجَلَّ قَالَ مَنْ عَادَی لِی وَلِیًّا فَقَدْ بَارَزَنِی بِالْحَرْبِ، وَمَا تَقَرَّبَ إِلَیَّ عَبْدِی بِشَیْئٍ أَحَبَّ إِلَیَّ مِمَّا افْتَرَضْتُ عَلَیْہِ ، وَمَا یَزَالُ یَتَقَرَّبُ إِلَیَّ بِالنَّوَافِلِ حَتَّی أُحِبَّہُ ، فَإِذَا أَحْبَبْتُہُ کُنْتُ سَمْعَہُ الَّذِی یَسْمَعُ بِہِ ، وَبَصَرَہُ الَّذِی یُبْصِرُ بِہِ، وَیَدَہُ الَّتِی یَبْطُشُ بِہَا، وَرِجْلَہُ الَّتِی یَمْشِی بَہَا وَلَئِنْ سَأَلَنِی عَبْدِی أَعْطَیْتُہُ، وَلَئِنِ اسْتَعَاذَنِی لأُعِیذَنَّہُ))۔ وَذَکَرَ بَاقِی الْحَدِیثِ قَدْ أَخْرَجْتُہُ فِی کِتَابِ الأَسْمَائِ وَالصِّفَاتِ مَعَ تَأْوِیلِہِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ کَرَامَۃَ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ بخاری]
(٦٣٩٥) ابو ہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول معظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک اللہ تعالیٰ نے فرمایا : جس نے میرے دوست (ولی) سے دشمنی کے اس نے میرے ساتھ اعلان جنگ کیا اور نہیں میرا کوئی بندہ میرا قرب حاصل کرتا کسی چیز کے ساتھ جو مجھے محبوب ہو اس میں سے جو میں نے اس پر فرائض فرض کیے اور وہ ہمیشہ نوافل کے ساتھ میرا قرب حاصل کرتا رہتا ہے حتیٰ کہ میں اس سے محبت کرنے لگتا ہوں جب میں اس سے محبت کرتا ہوں تو میں اس کا کان بن جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے اور وہ آنکھ بن جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے اور اس کا وہ ہاتھ جس سے وہ چھوتا ہے اور اس کے وہ پاؤں جن سے وہ چلتا ہے۔ اگر میرے سے میرا بندہ مانگے تو میں اسے دے دیتا ہوں۔ اگر وہ مجھ سے پناہ طلب کرے تو میں اسے پناہ دے دیتا ہوں۔
امام بخاری نے اس حدیث کو اپنی صحیح میں محمد بن عثمان بن کر امۃ سے بیان کیا ہے۔