(۶۳۹۸) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ أَسَدٍ الْمَرْوَزِیُّ أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی السِّینَانِیُّ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ وَاقِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بُرَیْدَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : مَا نَقَضَ قَوْمٌ الْعَہْدَ قَطُّ إِلاَّ سَلَّطَ اللَّہُ عَلَیْہِمْ عَدُوَّہُمْ ، وَلاَ فَشَتِ الْفَاحِشَۃُ فِی قَوْمٍ إِلاَّ أَخَذَہُمُ اللَّہُ بِالْمَوْتِ ، وَمَا طَفَّفَ قَوْمٌ الْمِیزَانَ إِلاَّ أَخَذَہُمُ اللَّہُ بِالسِّنِینَ ، وَمَا مَنَعَ قَوْمٌ الزَّکَاۃَ إِلاَّ مَنَعَہُمُ اللَّہُ الْقَطْرَ مِنَ السَّمَائِ وَمَا جَارَ قَوْمٌ فِی حُکْمٍ إِلاَّ کَانَ الْبَأْسُ بَیْنَہُمْ أَظُنُّہُ قَالَ وَالْقَتَلُ۔
[صحیح۔ أخرجہ المؤلف فی الشعب]
(٦٣٩٨) حضرت عبداللہ بن عباس سے روایت ہے کہ کوئی قوم کبھی عہد نہیں توڑتی مگر اللہ تعالیٰ ان پر دشمن کو مسلط کردیتا ہے اور نہیں پھیلتی کسی قوم میں بےحیائی مگر اللہ تعالیٰ ان کو موت کے ساتھ پکڑتے ہیں اور کوئی قوم ناپ طول میں کمی نہیں کرتی مگر اللہ سبحانہ ان پر قحط سالی مسلط کردیتے ہیں اور کوئی قوم زکوۃ کو نہیں روکتی مگر اللہ تعالیٰ ان پر آسمان سے بارش کو روک لیتا ہے اور کوئی قوم اللہ کے حکم کو نہیں توڑتی مگر ان پر لڑائی مسلط ہوجاتی ہے میرا خیال ہے کہ انھوں نے لفظ ’ قتل ‘ فرمایا۔