(۶۴۰۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیرِ بْنِ حَازِمٍ حَدَّثَنَا أَبِی قَالَ سَمِعْتُ النُّعْمَانَ ہُوَ ابْنُ رَاشِدٍ یُحَدِّثُ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : خَرَجَ النَّبِیُّ -ﷺ- یَوْمًا یَسْتَسْقِی فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ بِلاَ أَذَانٍ وَلاَ إِقَامَۃٍ ، ثُمَّ خَطَبَنَا فَدَعَا اللَّہَ ، وَحَوَّلَ وَجْہَہُ نَحْوَ الْقِبْلَۃِ رَافِعًا یَدَیْہِ ، ثُمَّ قَلَبَ رِدَائَ ہُ فَجَعَلَ الأَیْمَنَ عَلَی الأَیْسَرِ ، وَالأَیْسَرَ عَلَی الأَیْمَنِ۔
تَفَرَّدَ بِہِ النُّعْمَانُ بْنُ رَاشِدٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ۔ [سندہ منکر۔ ابن ماجہ]
(٦٤٠١) ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ ایک دن رسول مکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نکلے (بارش) پانی طلب کرنے کیلئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو رکعتیں پڑھائیں بغیر اذان اور اقامت کے۔ پھر ہمیں خطبہ دیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی اور اپنے چہرے کو پھیرا قبلے کی طرف اپنے ہاتھوں کو اٹھائے ہوئے پھر اپنی چادر کو پلٹایا اور دائیں جانب کو بائیں طرف کرلیا اور بائیں جانب کو دائیں طرف۔