hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 645

.

سنن البيهقي

645
Sunan Al Bayhaqi
(۶۴۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ الْمِہْرَجِانِیُّ بِہَا أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَابِرٍ قَالَ حَدَّثَنِی قَیْسُ بْنُ طَلْقٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : قَدِمْتُ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- وَہُوَ یَبْنِی الْمَسْجِدَ فَقَالَ: ((اخْلِطِ الطِّینَ فَإِنَّکَ أَعْلَمُ بِخَلْطِہِ یَا یَمَامِیُّ))۔ فَسَأَلْتُہُ أَوْ سَأَلَہُ رَجُلٌ فَقَالَ : أَرَأَیْتَ الرَّجُلَ یَتَوَضَّأُ ثُمَّ یَمَسُّ ذَکَرَہُ؟ فَقَالَ : ((إِنَّمَا ہُوَ مِنْکَ))۔ ثُمَّ قَدْ حَمَلَہُ بَعْضُ أَصْحَابِنَا عَلَی مَسَّہِ إِیَّاہُ بِظَہْرِ کَفَّہِ۔ فَفِیمَا۔ [ضعیف]
(٦٤٦) سیدنا طلق بن علی (رض) اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور آپ مسجد بنا رہے تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یمامی ! تم مٹی کو ملاؤ، یہ کام تم زیادہ جانتے ہو۔ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا یا کسی شخص نے پوچھا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا کیا خیال ہے اس شخص کے بارے میں جو وضو کرتا ہے پھر اپنی شرمگاہ کو چھوتا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” وہ تیرے بدن ہی کا حصہ ہے۔ “
پھر ہمارے بعض اصحاب نے اس کو اپنی ہتھیلی کے ظاہری حصے کے چھونے کو محمول کیا ہے۔