(۶۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَزِیدَ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ قَالَ حَدَّثَنِی شَیْخٌ لَنَا مِنْ أَہْلِ الْیَمَامَۃِ یُقَالُ لَہُ قَیْسُ بْنُ طَلْقٍ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّہُ سَأَلَ النَّبِیَّ -ﷺ- أَوْ سَمِعَ رَجُلاً یَسْأَلُہُ قَالَ : بَیْنَمَا أَنَا أَصَلَّی فَذَہَبْتُ أَحُکُّ فَخِذِی فَأَصَابَتْ یَدِی ذَکَرِی۔ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((إِنَّمَا ہُوَ مِنْکَ))۔
وَالظَّاہِرُ مِنْ حَالِ مَنْ یَحُکُّ فَخِذَہُ فَأَصَابَتْ یَدُہُ ذَکَرَہُ أَنَّہُ إِنَّمَا یُصِیبُہُ بِظَہْرِ کَفِّہِ ، وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔
[حسن لغیرہٖ۔ أخرجہ ابن ماجہ ۴۸۳]
(٦٤٧) سیدنا طلق بن علی (رض) اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا یا کسی شخص نے سوال کیا کہ میں نماز پڑھ رہا تھا، اس دوران میں اپنی ران پر خارش کرنا شروع ہوا تو میرا ہاتھ میری شرمگاہ کو لگ گیا، نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ تیرا ہی حصہ ہے۔ (ب) اس حدیث سے واضح ہوتا ہے کہ اپنی ران پر خارش کرتے ہوئے اس کا ہاتھ شرم گاہ پر پڑگیا۔