hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6462

.

سنن البيهقي

6462
Sunan Al Bayhaqi
(۶۴۶۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ أَبَا النَّضْرِ حَدَّثَہُ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّہَا قَالَتْ : مَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَطُّ مُسْتَجْمِعًا ضَاحِکًا حَتَّی أَرَی مِنْہُ لَہَوَاتَہُ إِنَّمَا کَانَ یَتَبَسَّمُ قَالَتْ وَکَانَ إِذَا رَأَی غَیْمًا أَوْ رِیحًا عُرِفَ فِی وَجْہِہِ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ النَّاسُ إِذَا رَأَوُا الْغَیْمَ فَرِحُوا رَجَائَ أَنْ یَکُونَ فِیہِ الْمَطَرُ ، وَأَرَاکَ إِذَا رَأَیْتَہُ عُرِفَ فِی وَجْہِکَ الْکَرَاہِیَۃُ قَالَ : ((یَا عَائِشَۃُ وَمَا یُؤَمِّنُنِی أَنْ یَکُونَ فِیہِ عَذَابٌ قَدْ عُذِّبَ قَوْمٌ بِالرِّیحِ وَقَدْ رَأَی قَوْمٌ الْعَذَابَ))۔ وَتَلاَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- {فَلَمَّا رَأَوْہُ عَارِضًا مُسْتَقْبِلَ أَوْدِیَتِہِمْ قَالُوا ہَذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا} [الأحقاف: ۲۴] الآیَۃَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ عِیسَی وَغَیْرِہِ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ ہَارُونَ بْنِ مَعْرُوفٍ وَغَیْرِہِ کُلُّہُمْ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ۔ [صحیح۔ البخاری]
(٦٤٦٢) سیدہ عائشہ (رض) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیوی بیان کرتی ہیں کہ میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھلکھلا کے ہنسے ہوں کہ آپ کی ڈاڑھیں بھی دکھائی دیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو صرف مسکرایا کرتے تھے اور وہ کہتی ہیں : جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بادل دیکھتے یا آندھی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرے سے محسوس ہوجاتا تو میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! جب لوگ بادل دیکھتے ہیں تو خوش ہوتے ہیں اس امید سے کہ اس میں بارش ہوگی۔ میں آپ کو دیکھتی ہوں کہ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دیکھتے ہیں تو ناپسندیدگی آپ کے چہرے سے عیاں ہوتی ہے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے کون سی چیز اس سے بےخوف کرسکتی ہے کہ اس میں عذاب ہو، جبکہ قوموں کو آندھی کے ساتھ عذاب دیا گیا اور ایسے ہی قوم نے عذاب بھی دیکھا ۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ آیت تلاوت کی ” سو جب انھوں نے اسے اپنی وادیوں کی طرف آتے ہوئے دیکھا تو کہنے لگے : یہ آنے والا ہمیں بارش دے گا “۔ [الأحقاف : ٢٤]