(۶۴۶۳) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاہِرِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ جُرَیْجٍ یُحَدِّثُنَا عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَتْ: کَانَ النَّبِیُّ -ﷺ- إِذَا عَصَفَتِ الرِّیحُ قَالَ: ((اللَّہُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ خَیْرَہَا وَخَیْرَ مَا فِیہَا، وَخَیْرَ مَا أُرْسِلَتْ بِہِ ، وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّہَا ، وَشَرِّ مَا فِیہَا ، وَشَرِّ مَا أُرْسِلَتْ بِہِ))۔ قَالَتْ : فَإِذَا تَخَیَّلَتِ السَّمَائُ تَغَیَّرَ لَوْنُہُ وَخَرَجَ وَدَخَلَ وَأَقْبَلَ وَأَدْبَرَ ، فَإِذَا مَطَرَتْ سُرِّیَ عَنْہُ فَعَرَفَتْ ذَلِکَ عَائِشَۃُ مِنْہُ فَسَأَلَتْہُ فَقَالَ : ((لَعَلَّہُ یَا عَائِشَۃُ کَمَا قَالَ قَوْمُ عَادٍ {فَلَمَّا رَأَوْہُ عَارِضًا مُسْتَقْبِلَ أَوْدِیَتِہِمْ قَالُوا ہَذَا عَارِضٌ مُمْطِرُنَا}))۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی طَاہِرٍ۔ [صحیح۔ مسلم]
(٦٤٦٣) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ جب آندھی چلتی تو آپ کہتے : ” اے اللہ ! میں تجھ سے اس کی خیرو برکت اور جو اس میں خیرو برکت ہے وہ مانگتا ہوں اور وہ بھلائی مانگتا ہوں جس کے ساتھ وہ بھیجی گئی ہے اور تجھ سے اس کے شر اور جو اس میں ہے اور جس شر کے ساتھ وہ بھیجی گئی ہے اس سے پناہ مانگتا ہوں اور سیدہ کہتی ہیں کہ جب آسمان ابرآ لود ہوجاتا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا رنگ تبدیل ہوجاتا۔ کبھی آپ باہر نکلتے کبھی اندر داخل ہوتے کبھی آتے کبھی جاتے۔ جب بارش برستی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس سے خوش ہوجاتے اور اس بات کو جب انھوں نے جان لیا تو آپ سے پوچھا۔ آپ نے فرمایا : اے عائشہ ! جیسے قوم عاد کے ساتھ اہو شاید ایسا ہو ” جب انھوں نے اس بادل کو اپنی وادیوں کی طرف بڑھتے دیکھا تو کہنے لگے : یہ بادل ہمیں بارش دے گا “۔