(۶۴۹۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ مِنْ أَصْلِ کِتَابِہِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِیقٍ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ وَاقِدٍ
(ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ الْمُؤَذِّنُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ أَبُو بَکْرِ بْنُ خَنْبٍ الْبَغْدَادِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ وَاقِدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ بُرَیْدَۃَ بْنِ الْحَصِیبِ عَنْ أَبِیہِ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((الْعَہْدُ الَّذِی بَیْنَنَا وَبَیْنَہُمْ الصَّلاَۃُ فَمَنْ تَرَکَہَا فَقَدْ کَفَرَ))۔ وَفِی حَدِیثِ عَلِیٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَالْبَاقِی سَوَاء ٌ۔ وَرُوِّینَا عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ : لاَ حَظَّ فِی الإِسْلاَمِ لِمَنْ تَرَکَ الصَّلاَۃَ۔ وَعَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : مَنْ لَمْ یُصَلِّ فَہُوَ کَافِرٌ۔ وَعَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ مَنْ لَمْ یُصَلِّ فَلاَ دِینَ لَہُ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ الترمذی]
(٦٤٩٩) عبداللہ بن بریدہ بن حصیب اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ بیشک رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہمارے اور ان کافروں کے درمیان جو عہد ہے وہ نماز ہے سو جس نے اسے (نماز کو) چھوڑا ، اس نے کفر کیا۔
علی (رض) کہتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : باقی اعمال برابر ہیں اور عمر بن خطاب سے روایت ہے کہ وہ خیال کرتے تھے : اسلام میں اس کا کوئی حصہ نہیں جس نے نماز ترک کی اور علی (رض) سے روایت ہے کہ ” جس نے نماز نہ پڑھی وہ کافر ہوا اور عبداللہ بن مسعود (رض) کہتے ہیں : جس نے نماز نہ پڑھی اس کا کوئی دین نہیں۔