(۶۵۰۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ الْوَاسِطِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنَ عَبْدِ اللَّہِ الصُّنَابِحِیِّ قَالَ : زَعَمَ أَبُو مُحَمَّدٍ أَنَّ الْوِتْرَ وَاجِبٌ فَقَالَ عُبَادَۃُ بْنُ الصَّامِتِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : کَذَبَ أَبُو مُحَمَّدٍ أَشْہَدُ أَنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : ((خَمْسُ صَلَوَاتٍ افْتَرَضَہُنَّ اللَّہُ مَنْ أَحْسَنَ وُضُوئَ ہُنَّ ، وَصَلاَّہُنَّ لِوَقْتِہِنَّ ، وَأَتَمَّ رُکُوعَہَنَّ وَخُشُوعَہُنَّ کَانَ لَہُ عَلَی اللَّہِ عَہْدٌ أَنْ یَغْفِرَ لَہُ ، وَمَنْ لَمْ یَفْعَلْ فَلَیْسَ لَہُ عَلَی اللَّہِ عَہْدٌ إِنْ شَائَ غَفَرَ لَہُ وَإِنْ شَائَ عَذَّبَہُ))۔ [صحیح۔ ابو داؤد]
(٦٥٠٠) عبادہ (رض) بن صامت بیان کرتے ہیں کہ ابو محمد نے جھوٹ بولا ہے میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے پانچ نمازیں فرض کی ہیں۔ جس نے ان کا وضو اچھا کیا اور ان کو وقت پر ادا نہیں کیا اور ان کے رکوع کو پورا کیا اور خشوع خضوع سے ادا کیا تو اللہ تعالیٰ پر یہ عہد ہے کہ وہ ایسے بندے کو معاف کر دے اور جو کوئی ایسے نہیں کرتا ۔ اس پر اللہ تعالیٰ کا کوئی عہد نہیں ۔ اگر چاہے تو اسے معاف کر دے چاہے تو اسے عذاب دے۔