hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6533

.

سنن البيهقي

6533
Sunan Al Bayhaqi
(۶۵۳۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ الْمُرَادِیُّ وَبَحْرُ بْنُ نَصْرِ بْنِ سَابِقٍ الْخَوْلاَنِیُّ قَالَ الرَّبِیعُ حَدَّثَنَا وَقَالَ بَحْرٌ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَہْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِی ہِشَامُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ : أَنَّ أَبَا سَعِیدٍ الْخُدْرِیَّ دَخَلَ عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَہُوَ مَوْعُوْکٌ عَلَیْہِ قَطِیفَۃٌ فَوَضَعَ یَدَہُ عَلَیْہِ فَوَجَدَ حَرَارَتَہَا فَوْقَ الْقَطِیفَۃَ فَقَالَ أَبُو سَعِیدٍ : مَا أَشَدَّ حَرَّ حُمَّاکَ یَا رَسُولَ اللَّہِ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِنَّا کَذَلِکَ یُشَدَّدُ عَلَیْنَا الْبَلاَئُ ، وَیُضَاعَفُ لَنَا الأَجْرُ))۔ ثُمَّ قَالَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ مَنْ أَشَدُّ النَّاسِ بَلاَئً ؟ قَالَ: ((الأَنْبِیَائُ))۔ قَالَ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ((ثُمَّ الْعُلَمَائُ))۔ قَالَ : ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ : ((ثُمَّ الصَّالِحُونَ کَانَ أَحَدُہُمْ یُبْتَلَی بِالْفَقْرِ حَتَّی مَا یَجِدُ إِلاَّ الْعَبَائَ ۃَ یَلْبَسُہَا وَیُبَتَلَی بِالْقَمْلِ حَتَّی یَقْتُلَہُ وَلأَحَدُہُمْ أَشَدُّ فَرَحًا بِالْبَلاَئِ مِنْ أَحَدِکُمْ بِالْعَطَائِ))۔ [ضعیف۔ أخرجہ الحاکم]
(٦٥٣٣) عطاء بن یسار بیان کرتے ہیں کہ ابو سعید خدری آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس داخل ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بخار کی حالت میں تھے اور آپ پر چادر تھی۔ انھوں نے اپنے ہاتھ کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر رکھا تو چادر (کمبل) کے اوپر سے تپش کو محسوس کیا تو ابو سعید (رض) نے کہا : اے اللہ کے رسول ! آپ کے بخار کی تپش کس قدر زیادہ ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک ہماری تکالیف یونہی سخت ہوتی ہیں اور ہمارا اجر بھی دو گناہ ہوتا ہے۔ پھر ابو سعید (رض) نے کہا : اے اللہ کے رسول ! تمام لوگوں میں سے سخت تکلیف میں کون لوگ ہوتے ہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :” انبیائ “ انھوں نے کہا : پھر کون ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر ” علمائ “ انھوں نے کہا : پھر کون ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر ” صالحین “ ۔ ان میں سے ایک محتاجی سے آزمایا جاتا ہے حتیٰ کہ وہ صرف ایک چادر ہی پاتا ہے جسے وہ پہنتا ہے اور یک فراوانی سے آزمایا جاتا ہے حتیٰ کہ وہ اسے ہلاک کردیتی ہے اور نہیں ہے تم میں سے کوئی ایک زیادہ خوش ہونے والا آزمائش سے جس قدر تم میں سے کوئی نعمت کے حصول پر خوش ہوتا ہے۔