(۶۵۹۰) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الأَعْمَشِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الضُّحَی یُحَدِّثُ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ إِذَا عَادَ مَرِیضًا مَسَحَ وَجْہَہُ وَصَدْرَہُ أَوْ قَالَ مَسَحَ عَلَی صَدْرِہِ وَقَالَ : ((أَذْہِبِ الْبَأْسَ رَبَّ النَّاسِ ، وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِی لاَ شِفَائَ إِلاَّ شِفَاؤُکَ شِفَائً لاَ یُغادِرُ سَقَمًا))۔قَالَتْ : فَلَمَّا کَانَ مَرَضُہُ الَّذِی مَاتَ فِیہِ جَعَلْتُ آخُذُ یَدَہُ لأَجْعَلَہَا عَلَی صَدْرِہِ وَأَقُولُ ہَذِہِ الْمَقَالَۃَ فَانْتَزَعَ یَدَہُ مِنِّی وَقَالَ : ((اللَّہُمَّ أَدْخِلْنِی الرَّفِیقَ الأَعْلَی))۔
أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہَیْنِ عَنْ شُعْبَۃَ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ حَدِیثِ الثَّوْرِیِّ عَنِ الأَعْمَشِ۔
وَقَالَ جَرِیرٌ عَنِ الأَعْمَشِ مَسَحَہُ بِیَمِینِہِ وَبِمَعْنَاہُ قَالَ الثَّوْرِیُّ عَنْہُ وَرَوَاہُ ہُشَیْمٌ عَنِ الأَعْمَشِ فَقَالَ : وَضَعَ یَدَہُ حَیْثُ یَشْتَکِی۔ [صحیح۔ البخاری]
(٦٥٩٠) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ جب پیارے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی مریض کی عیادت کرتے تو اس کے چہرے اور چھاتی پر ہاتھ پھیرتے اور کہتے : ” اے لوگو کے رب ! بیماری کو لے جا۔ اے شفا دینے والے ! تو شفا دے، تیری شفا کے علاوہ کوئی شفا نہیں ایسی شفا جو بیماری کو نہ چھوڑے۔
سیدہ عائشہ (رض) کہتی ہیں : جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس مرض میں تھے جس میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی موت واقع ہوئی۔ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہاتھ کو پکڑ ا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سینے پر ان کلمات کے ساتھ پھیرنے چاہئیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے سے ہاتھ کو کھینچ لیا اور گویا ہوئے : ” اے اللہ ! مجھے رفیق اعلیٰ میں داخل فرما “۔