hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6591

.

سنن البيهقي

6591
Sunan Al Bayhaqi
(۶۵۹۱) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ بِلاَلٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِیرَۃِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ یَزِیدَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : خَرَجَ النَّبِیُّ -ﷺ- یَعُودُ رَجُلاً مِنْ أَصْحَابِہِ وَبِہِ وَجَدٌ وَأَنَا مَعَہُ فَقَبَضَ عَلَی یَدِہِ وَوَضَعَ یَدَہُ عَلَی جَبْہَتِہِ ، وَکَانَ یَرَی ذَلِکَ مِنْ تَمَامِ عِیَادَۃِ الْمَرِیضِ ثُمَّ قَالَ : ((إِنَّ اللَّہَ تَبَارَکَ وَتَعَالَی یَقُولُ ہِیَ نَارِی أُسَلِّطُہَا عَلَی عَبْدِی الْمُؤْمِنِ لِتَکُونَ حَظَّہُ مِنَ النَّارِ فِی الآخِرَۃِ))۔ وَرَوَاہُ أَبُو أُسَامَۃَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَقَالَ عَنْ أَبِی صَالِحٍ الأَشْعَرِیِّ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃ۔ [جید۔ ابن ماجہ]
(٦٥٩١) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے صحابہ میں سے ایک آدمی کی عیادت کیلئے نکلے اور اسے دورے پڑ رہے تھے۔ میں آپ کے ساتھ تھا ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا ہاتھ مجھے پکڑا یا اور اپنے ہاتھ کو اس کی پیشانی پر رکھا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مریض کی مکمل عیادت کا خیال کرتے تھے ۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا :” بیشک اللہ تبارک وتعالیٰ فرماتے ہیں : یہ میری آگ ہے ، اسے میں اپنے مومن بندے پر مسلط کرتا ہوں تاکہ آخرت کی آگ سے اس کا حصہ بن جائے۔