(۶۶۲۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلِ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ : أَنَّ عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ غَسَّلَ النَّبِیَّ -ﷺ- وَعَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- قَمِیصٌ وَبِیدِ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ خِرْقَۃٌ یَتَّبِعُ بِہَا تَحْتَ الْقَمِیصِ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابن ابی شیبہ]
(٦٦٢٥) عبداللہ بن حارث بیان کرتے ہیں کہ علی (رض) نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو غسل دیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر قمیض تھی اور علی (رض) کے ہاتھ میں کپڑے کا ٹکڑا تھا جس کے ساتھ کپڑے کے نیچے سے صفائی کر رہے تھے۔