hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6626

.

سنن البيهقي

6626
Sunan Al Bayhaqi
(۶۶۲۶) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ قَالَ عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: غَسَلْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- فَذَہَبْتُ أَنْظُرُ مَا یَکُونُ مِنَ الْمَیِّتِ فَلَمْ أَرَ شَیْئًا وَکَانَ طَیِّبًا -ﷺ- حَیًّا وَمَیِّتًا وَوَلِیَ دَفْنَہُ وَإِجْنَانَہُ دُونَ النَّاسِ أَرْبَعَۃٌ عَلِیٌّ وَالْعَبَّاسُ وَالْفَضْلُ وَصَالِحٌ مَوْلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَلُحِدَ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- لَحْدًا وَنُصِبَ عَلَیْہِ اللَّبِنُ نَصَبًا ۔ [صحیح۔ أخرجہ البزاز]
(٦٦٢٦) حضرت علی (رض) بن ابی طالب کہتے ہیں : میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو غسل دیا۔ میں نے چاہا کہ جو عام میت کے ساتھ گندگی وغیرہ ہوتی ہے وہ دیکھوں تو میں نے کچھ بھی نہ پایا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) زندہ بھی پاکیزہ تھے فوت ہونے کے بعد بھی پاکیزہ تھے اور میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دفن اور قبر کا والی بنا اور میرے علاوہ چار آدمی تھے : علی ‘ عباس ‘ فضل اور صالح جو رسول اللہ کا غلام تھا اور رسول اللہ کے لیے لحد تیار کی گئی اور اینٹیں نصب کی گئیں۔