hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6632

.

سنن البيهقي

6632
Sunan Al Bayhaqi
(۶۶۳۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَۃَ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ عَنْ حَفْصَۃَ بِنْتِ سِیرِینَ عَنْ أُمِّ عَطِیَّۃَ الأَنْصَارِیَّۃِ أَنَّہَا قَالَتْ : تُوُفِّیَتْ إِحْدَی بَنَاتِ النَّبِیِّ -ﷺ- فَأَتَانَا فَقَالَ : ((اغْسِلْنَہَا بِمَائٍ وَسِدْرٍ وَاغْسِلْنَہَا وِتْرًا ثَلاَثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ إِنْ رَأَیْتُنَّ ذَلِکَ ، وَاجْعَلْنَ فِی الآخِرَۃِ کَافُورًا أَوْ شَیْئًا مِنْ کَافُورٍ ، فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِی))۔ قَالَتْ : فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاہُ فَأَلْقَی إِلَیْنَا حِقْوَہُ فَقَالَ : أَشْعِرْنَہَا إِیَّاہُ ۔ فَقَالَتْ أُمُّ عَطِیَّۃَ : فَضَفَرْنَا رَأْسَہَا ثَلاَثَۃَ قُرُونٍ ، ثُمَّ أَلْقَیْنَا خَلْفَہَا مَقْدِمَتِہَا وَقَرْنَیْہَا ۔ وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِیعِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ وَیَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ قَالاَ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ بِنَحْوِہِ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ عَنْ یَحْیَی وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ عَمْرٍو النَّاقِدِ عَنْ یَزِیدَ۔[صحیح۔ البخاری]
(٦٦٣٢) ام عطیہ انصاریہ (رض) بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک بیٹی فوت ہوگئی۔ سو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس آئے اور فرمایا : اسے غسل دینا پانی اور بیری کے ساتھ اور غسل دینا طاق عدد تین یا پانچ مرتبہ یا اس سے بھی زیادہ مرتبہ۔ اگر تم اس کی ضرورت محسوس کرو اور اس کے آخر میں کا فور یا کافور جیسے کوئی اور چیز لگانا اور جب تم فارغ ہو جاؤ تو مجھے بتانا ۔ وہ کہتی ہیں : جب ہم فارغ ہوگئیں تو ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اطلاع دی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں ایک چادر دی اور فرمایا : اس کی میڈھیاں بھی کرنا۔ ام عطیہ (رض) کہتی ہیں : ہم نے ان کے سر کی تین مینڈھیاں کیں۔ پھر ان کو دو کو سامنے اور ایک کو پیچھے ڈال دیا۔