(۶۶۳۹) وَأَمَّا حَدِیثُ الثَّوْرِیِّ فَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنِی عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أُتِیَ النَّبِیُّ -ﷺ- بِرَجُلٍ وَقَصَتْہُ رَاحِلَتُہُ فَمَاتَ وَہُوَ مُحْرِمٌ قَالَ : ((کَفِّنُوہُ فِی ثَوْبَیْہِ وَاغْسِلُوہُ بِمَائٍ وَسِدْرٍ ، وَلاَ تُخَمِّرُوا رَأْسَہُ فَإِنَّ اللَّہَ یَبْعَثُہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ یُلَبِّی))۔
رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی کُرَیْبٍ۔ [صحیح۔ المسلم]
(٦٦٣٩) عبداللہ بن عباس (رض) سے روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک شخص کو لایا گیا جسے اس کی سواری نے گرا دیا تھا۔ وہ فوت ہوگیا اس حال میں کہ محرم تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسے دو کپڑوں میں کفن دو اور اسے غسل دو پانی اور بیری سے اور اس کے سر کو نہ ڈھانپنا۔ بیشک قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے اٹھائیں گے اور وہ تلبیہ کہتا ہوا آئے گا۔