hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6829

.

سنن البيهقي

6829
Sunan Al Bayhaqi
(۶۸۲۹) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ أَنَّ أَبَا قِلاَبَۃَ حَدَّثَہُ عَنْ أَبِی الْمُہَلَّبِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ : أَنَّ امْرَأَۃً مِنْ جُہَیْنَۃَ أَتَتِ النَّبِیَّ -ﷺ- وَہِیَ حُبْلَی مِنَ الزِّنَا فَأَمَرَ -ﷺ- وَلِیَّہَا أَنْ یُحْسِنَ إِلَیْہَا ، ((فَإِذَا وَضَعَتْ حَمْلَہَا فَأْتِنِی بِہَا)) فَفَعَلَ فَأَمَرَ بِہَا فَشُکَّتْ عَلَیْہَا ثِیَابُہَا ، ثُمَّ أَمَرَ بِہَا فَرُجِمَتْ ، ثُمَّ صَلَّی عَلَیْہَا فَقَالَ لَہُ عُمَرُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَتُصَلِّی عَلَیْہَا وَقَدْ زَنَتْ۔ فَقَالَ : ((لَقَدْ تَابَتْ تَوْبَۃً لَوْ قُسِمَتْ بَیْنَ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ لَوَسِعَتْہُمْ ، وَہَلْ وَجَدَتْ شَیْئًا أَفْضَلَ مِنْ أَنْ جَادَتْ بِنَفْسِہَا))۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم]
(٦٨٢٩) عمران بن حصین بیان کرتے ہیں کہ قبیلہ جہینہ کی ایک عورت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی اور وہ زنا سے حاملہ تھی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے سر پر پرستوں کو اس سے حسن سلوک کا حکم دیا اور فرمایا : جب وہ وضع حمل کرلے تو اسے میرے پاس لاؤ تو انھوں نے ایسا ہی کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا اور اس کے کپڑوں کو اس پر باندھ دیا گیا ۔ پھر اسے رجم کرنے کا حکم دیا گیا اور وہ رجم کردی گئی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا جنازہ پڑھا تو عمر (رض) نے کہا : اے اللہ کے رسول ! کیا آپ اس کا جنازہ پڑھیں گے ، اس نے زنا کیا ہے ! تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اس نے ایسی توبہ کی ہے کہ اگر اسے اہل مدینہ پر تقسیم کردیا جائے تو وہ ان پر وافر ہوجائے ۔ کیا تو نے کوئی چیز اس سے بہتر پائی ہے ، یعنی توبہ میں اس نے اپنی جان قربان کردی ہے۔