(۶۸۸۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی عَبْدُالرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُرَّۃَ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَالرَّحْمَنِ بْنَ أَبِی لَیْلَی یَقُولُ: کَانَ سَہْلُ بْنُ حُنَیْفٍ وَقَیْسُ بْنُ سَعْدٍ قَاعِدَیْنِ بِالْقَادِسِیَّۃِ فَمَرُّوا عَلَیْہِمَا بِجَنَازَۃٍ فَقَامَا فَقِیلَ لَہُمَا :إِنَّہُ مِنْ أَہْلِ الأَرْضِ أَوْ مِنْ أَہْلِ الذِّمَّۃِ فَقَالاَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- مَرَّتْ بِہِ جَنَازَۃٌ فَقَامَ فَقِیلَ لَہُ إِنَّہَا جَنَازَۃُ یَہُودِیٍّ فَقَالَ : ((أَلَیْسَتْ نَفْسًا))۔
رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ بْنِ أَبِی إِیَاسٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ شُعْبَۃَ۔
[صحیح۔ أخرجہ البخاری]
(٦٨٨١) عبد الرحمن بن ابو لیلیٰ فرماتے ہیں کہ سہل بن حنیف اور قیس بن سعد دونوں قادسیہ میں بیٹھے ہوئے تھے تو ایک جنازہ گزرا وہ دونوں کھڑے ہوگئے تو ان سے کہا گیا : وہ ذمیوں میں سے ہے تو انھوں نے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے جنازہ گزرا تھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا گیا : یہ جنازہ یہودی کا ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا وہ انسان نہیں۔