(۶۸۸۹) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا طَاہِرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّبَیْرِیُّ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ عَنْ أَبِی مِجْلَزٍ : أَنَّ جَنَازَۃً مَرَّتْ بِابْنِ عَبَّاسٍ وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فَقَامَ أَحَدُہُمَا ، وَلَمْ یَقُمِ الآخَرُ فَقَالَ أَحَدُہُمَا : أَلَمْ یَقُمِ النَّبِیُّ -ﷺ- فَقَالَ الآخَرُ : بَلَی ، ثُمَّ قَعَدَ۔ [صحیح۔ ابن ابی شیبہ]
(٦٨٨٩) ابو مجلز فرماتے ہیں کہ ابن عباس اور حسن بن علی (رض) کے پاس سے ایک جنازہ گزرا۔ ایک ان میں سے کھڑا ہوگیا اور دوسرا نہ کھڑا ہوا تو ایک نے کہا : کیا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے نہیں ہوئے تھے ؟ تو دوسرے نے کہا : کیوں نہیں مگر بعد میں بیٹھ گئے تھے۔