hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6909

.

سنن البيهقي

6909
Sunan Al Bayhaqi
(۶۹۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُوصَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ أَخْبَرَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِیِّ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ الشَّیْبَانِیِّ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَاتَ إِنْسَانٌ کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَعُودُہُ فَدَفَنُوہُ بِاللَّیْلِ فَلَمَّا أَصْبَحَ أَعْلَمُوہُ بِمَوْتِہِ فَقَالَ: ((مَا یَمْنَعُکُمْ أَنْ تُعْلِمُونِی؟))۔ فَقَالُوا: کَانَ اللَّیْلُ وَکَانَتِ الظُّلْمَۃُ فَکَرِہْنَا أَنْ نَشُقَّ عَلَیْکَ۔ فَأَتَی قَبْرَہُ فَصَلَّی عَلَیْہِ۔ لَفْظُ حَدِیثِہِمَا سَوَائٌ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِی مُعَاوِیَۃَ ، وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنِ الشَّیْبَانِیِّ مُخْتَصَرًا۔ [صحیح۔ البخاری]
(٦٩٠٩) حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ ایک شخص فوت ہوگیا جس کی تیمار داری رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا کرتے تھے، اسے رات میں ہی دفن کردیا گیا۔ جب صبح ہوئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس کی موت سے آگاہ کیا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمہیں کس نے منع کیا کہ مجھے اطلاع دیتے تو انھوں نے کہا کہ اندھیری رات تھی، اس لیے ہم نے آپ کو مشقت میں ڈالنا پسند نہ کیا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کی قبر پر آئے اور نمازِ جنازہ ادا کی۔
امام بخاری نے اپنی صحیح میں محمد سے اور انھوں نے ابو معاویہ سے بیان کیا اور مسلم نے دوسری سند سے شیبانی سے مختصاً بیان کیا۔