(۷۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِیدٍ الْحِمْصِیُّ حَدَّثَنَا بَقِیَّۃُ عَنْ بَحِیرٍ عَنْ خَالِدٍ قَالَ: وَفَدَ الْمِقْدَامُ بْنُ مَعْدِیکَرِبَ إِلَی مُعَاوِیَۃَ فَقَالَ: وَأَنْشُدُکَ بِاللَّہِ ہَلْ تَعْلَمُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-نَہَی عَنْ لُبْسِ جُلُودِ السِّبَاعِ وَالرُّکُوبِ عَلَیْہَا؟ قَالَ: نَعَمْ۔
[حسن لغیرہ۔ أخرجہ المؤلف فی سننہ الصغریٰ ۱۰]
(٧٢) حضرت خالد سے روایت ہے کہ مقدام بن معدی کرب حضرت معاویہ (رض) کے پاس آئے اور عرض کیا : میں آپ کو اللہ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے درندوں کا چمڑا پہننے اور ان پر سواری کرنے سے منع کیا ہے ؟ انھوں نے فرمایا : جی ہاں۔